13/اپریل کولکاتا پی۔ٹی۔آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے عام انتخابات سے قبل ہونے والے تمام سروے کو مسترد کر دیا جس میں نریندر مودی کو ہی وزارت اعظمی کی دوڑ میں سب سے آگے بتا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے عام انتحابات سے قبل ہی وزارت اعظمی امیدوار کے انتخاب کو من گھڑت کہانی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس طرح کا اعلان جمہوریت کے لئے نقصاندہ ہے اور دستور میں بھی اس طرح کے اعلان کی گنجائش نہیں ہے۔ ممتا نے کہا کہ جمہوری ملک میں وزیر اعظم کو عوام منتخب کرتے ہیں ، انتخاب کا اختیا ر عوام کو حاصل ہے ۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اپنے خصوصی انٹرویو میں نمو نمو کہنے والوں کو پہلے اکثریت ثابت کرنے کا مشورہ دیا ۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں