پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 14-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 14-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-14

اعتماد نیوز
جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نے آج کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت کی آواز کو اس لئے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ باطل طاقتوں کو یہ خدشہ ہے کہ یہ آواز ہندوستان میں ایک نیا انقلاب پیدا کر دے گی۔ اگر یہ بات غلط ہےتو پھر بیرسٹر اسد الدین اویسی ، اکبر الدین اویسی اور دیگر مہاراشڑ ، مظفر نگر ، اتر پردیش ، جگرات ، آسام اور دیگر ریاستوں کے دوروں سے کیوں روکا جا رہا ہے ؟ حلقہ اسمبلی چندر نارائن کٹہ کے علاقے فتح شاہ نگر میں ایک زبردست انتخابی جلسہ ولولہ انگیز خطا ب کرتے ہوئے قائد مجلس نے یہ بات کہی ۔ جلسے میں ہزاروں افرااد بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔ جناب اکبر الدین اویسی نے کہا کہ پورے ملک میں ہندوتو ا طا قتوں سے اگر کوئی کھل کے مقابلہ کر رہا ہے تو وہ حیدر آباد کے غیور مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین ہے۔ مجلسی قیادت کی جراءت اور بے باکی سے فرقہ پرست طاقتیں خائف ہو چکی ہیں ۔ مجلس کو کمزور کرنے کے لئے ہماری صفوں سے میر صادق و میر جعفر کو تفرقہ پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ قائد مجلس نے کہا کہ وہ پورے ملک میں سیاسی شعور بیدار کرتے ہوئے دلتوں ، مسلمانوں اور عیسائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ آئندہ 5 سالوں میں مہاراشٹر ، اتر پردیش اور کرناٹک سے بھی مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی منتخب کروانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

پریس نوٹ
جامعۃ البنات الاصلاحیہ کا جلسہ تقسیم اسناد آفیسرس میس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر ثمینہ تابش نے جامعہ کی کارگردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ معلمات کی مشترکہ کوششوں کے باعث طالبات نے مختلف عنوانات پر جو تقاریر کی ہیں وہ عہد حاضر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ فارغ طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ ( طالبات ) عملی میدان میں قدم رکھنے والی ہیں ۔ اس لئے آپ علم و عمل کے میدان میں مسلسل آگے پڑھتے رہیں اور یہ سمجھ کر گھروں میں نہ بیٹھ جائیں کہ آ پ کی تعلیم مکمل ہو چکی ہے ۔ تاریخ اسلام میں خواتین نے مردوں کے شانہ بہ شانہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ مہمان خصوصی محترمہ عائشہ نے کہا کہ علم دین کےبرابر کوئی علم نہیں اور حاملین علم دین کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے مسلسل کوششوں کے ذریعے اس علم کو دوسروں تک منتقل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے خواتین کو زرو دیا کہ آپ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں ۔ محترمہ وحیدہ آپا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کے استحکام اور ناظم جامع کی صحتیابی و درازی عمر کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر طالبات جامع نے اپنا تعلیمی مظاہرہ اور ترانے پیش کئے۔ خطابات کے بعد فارغ طالبات کے درمیان عالمیت و فضیلت ۔ اسناد و انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں