میانمار سے انسانی امداد کارکنوں پر پابندی برخاست کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

میانمار سے انسانی امداد کارکنوں پر پابندی برخاست کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے حکومت میانمار سے انسانی امدادی ایجنسیوں کے عملہ پر عائد سفری تحدیدات برخاست کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ راکھین ریاست میں اپنے فرائض کی انجام دہی دوبارہ شروع کرسکیں۔ ریاست راکھین میں نسلی اور مذہبی تشدد سے کشیدگی کا ماحول ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی ترجمان میری ہارف نے بتایاکہ امریکہ، برما( میانمار) کی ریاست راکھین میں انسانی بحران سے تشویش کا شکار ہے۔ ہم حکومت برما سے تحدیدات واپس لینے اور اقوام متحدہ کے علاوہ دیگر انسانی امداد رساں اداروں کودیگر اختیارات و سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ وہ راکھین میں متاثرہ افراد کو راحت رسانی کا سلسلہ شروع کرسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاوہ ازیں حکومت سے ہماری یہ درخواست بھی ہے کہ تمام انسانی امداد کارکنوں کو راکھین کے باشندوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ یہاں یہ یاد دہانی ضروری ہوگی کہ 30مارچ کو نسلی فسادات کے دوران راکھین کے باشندوں نے اقوام متحدہ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی امداد انسانی تنظیموں اور اداروں کے دفاتر کے علاوہ عہدیداروں اور رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا تھا اور ان پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجہ میں ایک لاکھ 40ہزار نقل مکانی کرنے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہوگیا تھا۔ میری ہارف نے چلتے چلتے یہ بھی کہاکہ امریکہ، حکومت برما سے مردم شماری کے عمل کو عالمی معیار کے عین مطابق بنانے اور اس کام کو تن دہی کے ساتھ انجام دینے کی بھی درخواست کرتا ہے۔

US urges return of aid workers to Myanmar state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں