ایرانی سفیر کو ویزا نہ دینے امریکہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

ایرانی سفیر کو ویزا نہ دینے امریکہ کا فیصلہ

واشنگٹن۔
(رائٹر)
اقوام متحدہ میں ایران کی جانب سے مقرر کئے جانے والے نئے سفیر کو امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس ایرانی حکومت نے ناقابل قبول قرار دیاہے۔ ایران کی جانب سے نامزد سفیر حمید ابوطالبی کو ویزا دینے کے خلاف امریکی سنیٹ نے پیر کے روز ایک قرارداد منظور کی تھی اور بعد میں کانگریس نے بھی اسے کی منظوری دے دی۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق سنیٹ سے قرارداد کی منظوری کے بعد ابو طالبی کی بطور سفیر تقرری کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے حمید ابو طالبی کو ایران کا تجربہ کار سفارتکار قرار دیا ہے اور امریکی فیصلے پر مایوسی کااظہار کیاہے۔ اوباما حکومت کو ابوطالبی کی تعیناتی کے اعلان کے بعد ارکان کانگریس کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا رہا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق اقوام متحدہ اور ایرن کو مطلع کردیا گیا ہے کہ ایرانی سفیر کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے حمید ابوطالبی کوویزا نہ دینے پر مایوسی کے ساتھ ساتھ مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ابوطالبی کی جگہ کسی اور سفارت کار کو اقوام متحدہ کیلئے نامزد کردے۔ اس مناسب سے تہران میں تجزیہ کار خیال کررہے ہیں کہ صدر حسن روحانی کیلئے یہ یقینی طورپر مشکل صورتحال ہے۔

US refuses visa for Iran's UN envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں