(پی ٹی آئی)
پاکستان کی عدالت نے9ماہ کے شیر خوار بچہ کے خلاف اقدام قتل کے الزامات آج حذف کردئیے۔ اس سے قبل پولیس نے اس شیر خوارکو ملزم بنانے میں "انسانی غلطی" کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ایڈیشنل ضلع و سشن جج لاہور رفاقت علی کو بایاکہ شیر خوار بچہ محمد موسیٰ کا نام ایف آئی آر سے حذف کردیاگیا ہے۔ پولیس اور گیس کمپنی عہدیداروں پر حملہ میں اس بچہ کا نام "غلطی سے" آگیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی آر میں اس شیر خوارکا نام درج کرنے والے پولیس جوان کے نام نوٹس وجہ نمائی جاری کردی۔ گذشتہ سماعت کے دوران جج نے محمد موسیٰ نامی بچہ کو آج تک کیلئے عبوری ضمانت دی تھی اور پولیس کو ، اس بچہ کا "بیان ریکارڈ کرنے"کی ہدایت دی تھی۔ شیر خوار کے خلاف کیس درج کرنے والے سب انسپکٹر کاشف احمد کو معطل کردیاگیا ہے۔ قبل ازیں مقامی میڈیا نے اس مسئلہ کو اٹھایا تھا۔ سینئر پولیس عہدیداروں نے معافی مانگی تھی اور موسیٰ کا نام کیس سے حذف کردینے کا حکم دیاتھا۔ بچہ کے والد نے بتایاکہ پولیس نے ان کے خلاف، ان کے شیر خوار بچہ کے خلاف اور محلہ کے دیگر 25افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہحکام پر زوردیا کہ وہ ایف آئی آر کو کالعدم قراردیں۔ "ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے ہمارے محلہ میں برقی کی عدم سربراہی کے خلاف احتجاج کیا تھا"۔ وکیل صفائی عرفان تارڑ نے عدالت میں اپنی بحث میں کہاکہ کیس کے تمام ملزمین بے قصور ہیں۔ عدالت نے انتمام کے خلاف ایف آئی آرکالعدم قرار دینے کا حکم دیا۔
Pakistan Court Drops Attempted Murder Case Against Baby
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں