عمان سڑک حادثہ میں ہلاک ہندوستانی خاندان - عمان میں ہی تدفین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

عمان سڑک حادثہ میں ہلاک ہندوستانی خاندان - عمان میں ہی تدفین

مسقط۔
(آئی اے این ایس)
عمان میں منگل کے روز سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے 5رکنی خاندان کی دفین خلیجی مملکت میں ہی ہوگی۔ سماجی کارکنوں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ خاندان کا تعلق ممبئی سے تھا۔ دی ٹائمز آف عمان نے بتایاکہ عمانی صوبہ ظفر میں صلالہ کے قریب المزیونہ کے قریب سڑک حادثہ منگل کو پیش آیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ دو گاڑیوں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں اور نتیجہ میں ٹکر کے ساتھ ہی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ایک سوشیل ورکر اور سلطان قابو ہاسپٹل (صلالہ) کے ملازم کے ایس محمد علی نے بتایاکہ ہاسپٹل حکام نے متاثرین کے رشتہ داروں کو اس کی اطلاع دیدی ہے۔ ہاسپٹل ذرائع نے بتایا کہ 2نعشتیں اس قدر مسخ ہوچکی ہیں کہ انہیں ہندوستان روانہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ صورتحال کے پیش نظر تمام نعشوں کی تدفین عمان میں ہی ہوگی۔ مہلوکین کی شناخت عبدالوہاب اہلیہ صاعقہ عبدالوہاب اور ان کے 3فرزند موزہ والا عبدالرزاق، موزہ والا اسامہ عبدالوہاب اور موزہ والا محمد بلال عبدالوہاب کی حیثیت سے کی گئی۔ عبدالوہاب صلاصلہ میں پورٹ سرویس میں پلانر تھے۔

Oman burial for five Indians killed in crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں