ٹمل ناڈو - دسویں جماعت کے مستحق طلبا و طالبات کیلئے اعلی تعلیم مفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

ٹمل ناڈو - دسویں جماعت کے مستحق طلبا و طالبات کیلئے اعلی تعلیم مفت

ٹمل ناڈو : دسویں جما عت کے طلباء و طا لبات کیلئے سوغات پچاسی فیصد نمبرات حاصل کر نے پر مستحق طلباء کی اعلی تعلیم مفت
دسویں جما عت میں پچاسی فیصد نمبرات حا صل پر پلس ٹو کی تعلیم مفت حا صل کر نیکا ایک سنہرا موقع ۔ المی فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ صو بہ ٹمل نا ڈو کے طلباء و طا لبات کے لئے ایک اہم و سنہرا مو قع ہے کہ دسویں جما عت کے جو طلبا ء و طا لبات دسویں جما عت میں پچاسی فیصد نمبرات حا صل کر تے ہیں، ان میں سے مستحق طلبا ء و طا لبات کو منتخب کر کے چنئی کے کسی اچھے سے اسکول میں دا خلہ دلوا کر مفت تعلیم دینے کا نتظام کیا جا ئیگا۔ نیز اچھے ٹیچروں کی مدد سے ریاضی یا سا ئنس گروپ کے لئے ٹیو شن اور ٹرا ئیننگ دی جا ئیگی ۔ انجنئیرنگ یا میڈیکل میں دا خلہ کی تیا ری کرا ئی جا ئیگی ۔ یہ دو کرو ڑ کا پرو جکٹ ہے ۔ پہلے وحلہ میں صرف سو طلبا ء کو لیا جا ئیگا ۔ آ ئندہ برسوں میں تعداد بڑ ھا نے کی کو شش کی جا ئیگی ۔ اگلے برس دو سو طلباء کو لیا جا ئیگا۔ در اصل گذشتہ با رہ برس سے اژگئے کڈن ٹرسٹ کی جا نب سے سما جی خد ما ت انجام دئے جا رہے ہیں ۔ بغیر سود قرض اسکیم ، تعلیمی امداد، مفت اسپتال ، خون عطیہ ، میڈیکل کیمپ اور دعوتی خد مات انجام دئے گئے ۔ مگر اللہ کے فضل سے آ ئی ۔ اے ۔ ایس اکیڈمی کی جا نب سے جو خد مات سا منے آ ئے ، اس سے بڑا فا ئدہ نظر آ رہا ہے ۔ یہ اکیڈمی کا دوسرا سال ہے ، افتتاح کے پہلے ہی برس یو ۔ پی ۔ ایس ۔ سی امتحانات میں تین طلباء ، ٹی ۔ این ۔ پی ۔ ایس ۔ سی امتحا نات میں تین طلباء ، دسویں جماعت کے امتحا نات میں پا نچ طلباء اور دیگر ایک سر کا ری امتحان میں تین طلباء ابتدا ئی امتحا نات میں کا میاب ہو چکے ہیں ۔ اس طرح دیگر خد مات کو بھی پو رے ٹمل ناڈو میں پھیلا نے کے لئے ایک پلان بنا یا گیا ہے ، کیو نکہ آ زاد ہندوستان کے مسلما نوں کے اکثر مسائل کا حل تعلیم میں پو شیدہ ہے ۔ اس کے لئے عملی طور پر حل نکا لنے کے لئے پو رے ٹمل نا ڈو میں ایک تعلیم انقلاب لا نے کے لئے المی فا ؤنڈیشن قا ئم کیا گیا ۔ اس کا مقصد مسلما نوں کو تعلیم سے قریب کر نے اور تعلیمی نظام کو اسلام کے پیرا یہ ڈھالنا ہے ۔ اس کے لئے چنندہ مسلمان آ ئی ۔ اے ۔ ایس افسروں پر مشتمل مشاورتی جما عت کی مدد سے عملی خا کہ تیار کیا گیا ہے ۔سما ج کے بچے دا کٹری اور انجنئیرنگ سے اپنی تعلیم کو منقطع کر لینے کے بجا ئے آ گے آ ئی ۔ پی ۔ ایس ، آ ئی ۔ اے ۔ ایس اور آ ئی ۔ ایف ۔ ایس جیسے اعلی عہدے حا صل کر نے کے لئے سلسلہ انہی بچپن ہی سے ابھا را جا ئے۔ اس کے لئے پو رے ٹمل نا ڈومیں قر یہ در قریہ مسجدوں کو بنیاد بنا کر مکا تب میں دینی تعلیم کے سا تھ عصری تعلیم کے لئے ٹیو شن کا انتظام کیا جا ئے ۔ ہر علا قے میں تعلیم کے سلسلہ میں خد مات انجام دینے والے رضا کا روں اور انجمنوں یا ٹرسٹوں کا یکجا کیا جا ئے ۔ مسلم سماج کے لئے مر کزی یا صو با ئی حکو متوں کی جا نب سے نا فذ کر دہ رعا یتی اسکیموں کے متعلق بیدا ری پیدا کی جا ئے۔ مرکزی یا صو با ئی حکومتوں کے ملا زمین یا وظیفہ یا ب عہدیداروں کو یکجا کر کے ان سے سماجی خد مات حا صل کی جا ئیں ۔ ضلعی پیما نہ پر محلہ جما عت کے ذر یعہ مسلما نوں کی تعلیمی کیفیت اور معا شی حا لت کا سروے کیا جا ئے ۔ ٹمل نا ڈو میں اکثر مدارس میں طلباء کے نا ہو نے کی وجہ سے مدا رس کو بند ہو نے سے بچا نے کے لئے مدا رس کے تعلیمی معیار کو بڑ ھا تے ہو ئے مدا رس میں دا خلہ کی شرح کو بڑ ھا نے کی کو شش کی جا ئے ۔ نیزسما ج کے نو جوا نوں دوسروں کے سامنے ہا تھ پھیلا کر بھیک ما نگنے کے بجا ئے، خود اللہ کی مدد اور اس کی دی گئی صلا حیتوں کے ذر یعہ اعلی تعلیم حا صل کر نے اور اعلی عہدے حا صل کر نے کی کو شش کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں