دھونی کو برطانیہ میں اسپورٹ ایشین ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

دھونی کو برطانیہ میں اسپورٹ ایشین ایوارڈ

دھونی کو برطانیہ میں اسپورٹ ایشین ایوارڈ
لندن
آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں پہنچی ہندوستانیٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کھیلوں میں شاندار کامیابی کے لئے یہاں 2014 ایشین ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ دھونی اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے لیے بنگلہ دیش میں ہیں ، انہیں گزشتہ رات اس اعزاز سے نوازا گیا ۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر رام پرکاش کو گروسوینر ہاؤس ہوٹل میں ہوئے شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ انہیں دینا تھا ۔انہوں نے دھونی سے ملا پیغام پڑھا جس میں ہندوستانی کپتان نے اسے ایشیاء اور پوری دنیا میں اپنے مداحوں کو وقف کیا ہے ۔
حوالہ میں لکھا کہ دھونی کو محدود اووروں کے کرکٹ میں بہترین فنیشر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ۔ان کی کپتانی میں ہندوستان نے کئی خطاب جیتے ہیں ، جس میں 2007 ورلڈ ٹی 20 ،2007-08 سیبی سیریز ، 2010 ایشیاء کپ 2011 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور 2013 آئی سی سی چمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔اس میں لکھاکہ 2013 میں دھونی تینوں آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے پہلے کپتان بنے تھے ۔دھونی فوربس کی سب سے زیادہ تنخواہ دیئے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 16 ویں مقام پر تھے ۔

ہر کسی کو وراٹ سے سیکھنے کی ضرورت ہے : دھونی
میر پور
ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے وراٹ کوہلی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کل یہاں اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں سے کہا کہ موقعوں کا فائدہ کس طرح اٹھانا چاہئے اس کی سیکھ انہیں دہلی کے اس بلے باز سے حاصل کرنا چاہئے ۔کوہلی نے ناٹ آؤٹ 72 رنز بنائے جس سے ہندوستان نے 173 رن کے ہدف کو آسانی سے پار کر کے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کی تعداد بہت کم ہے جو وراٹ کی طرح مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ہمارے لئے یہ بہت اچھا ہے کہ ہمارے پاس نمبر تین پر وراٹ جیسا بلے باز ہے ۔اس نے موقعوں کا پورا فائدہ اٹھایا۔ہر ایک کو اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے ۔
ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہدف بڑا ہونے کے باوجود ٹیم اسے حاصل کرنے کے تئیں پُر اعتماد تھی ۔انہوں نے کہاکہ جب ہم بلے بازی کے لئے گئے تو ڈریسنگ روم میں تمام لوگ مثبت سوچ رہے تھے۔تمام لوگوں نے دیکھا تھا کہ ہم پہلے جس وکٹ پر کھیلے تھے یہ وکٹ اس سے بہتر ہے اور ہمیں یقین تھا کہ ہم ہدف حاصل کر لیں گے ۔یہ صرف اعتماد نہیں بلکہ ایک دوسرے پر اعتماد تھا جو کہ اہم ہوتا ہے۔دھونی نے اس کے ساتھ ہی اسپنر آر اشون کی بھی تعریف کی جنہوں نے 22 رنذ دے کر تین وکٹ لئے ۔ انہوں نے کہاکہ آشون نے شاندار گیند بازی کی ۔ہم نے اے بی ڈویویلیئرس کے لئے اس کے اوورز بچا کر رکھے تھے۔ہم اس کے سامنے تیز گیند بازوں کو نہیں لگانا چاہتے تھے۔

دس اوورز میں 100 رنز سننا اچھا لگتا ہے : کوہلی
میر پور
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں کل یہاں جنوبی افریقہ پر ہندوستان کی جیت کے ہیرو رہے وراٹ کوہلی نے کہا کہ باقی گیندوں کے بجائے بچے ہوئے اووروں کو ذہن میں رکھنے سے انہیں ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد ملتی ہے ۔کوہلی نے ناٹ آووٹ 72 رن بنائے جس سے ہندوستان نے 173 رنز کا ہدف 19.1اوورز میں حاصل کر لیا۔ مین آف دی میچ منتخب کئے گئے کوہلی نے بعد میں کہاکہ 60 گیندوں پر 100 رنزکے بجائے دس اوورز میں 100 رنز سننا اچھا لگتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں میں ہدف کوکل رن اور کل اوور کے حساب سے دیکھتا ہوں ، کل رن اور کل گیند کی طرح نہیں۔اوورز سے ہدف آسان لگتا ہے ۔میں خود سے کہہ رہا تھا کہ میں بعد میں اس کی کمی کو پورا کر لوں گا۔کوہلی نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ 19 ویں اوور تک ہی ہدف حاصل کر لیا جائے کیونکہ آخری اوور ڈیل اسٹین کو کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ( سریش ) رینا سے کہا کہ 19 ویں اوور تک میچ ختم کرنے کی کوشش کریں ۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ آخری اوور میں ڈیل کے سامنے ہمیں آٹھ رن بنانے ہوں۔وہ چھ اچھا یارکرکر سکتا ہے۔میں اس میچ سے پہلے اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا ۔جسم میں تھوڑی کمزوری تھی اس لئے بڑی اننگز کھیلنا اچھا رہا ۔

راجستھان رائلز کے میچز احمد آباد کو دینے میں کوئی تعصب نہیں : گواسکر
ممبئی
آئی پی ایل کے لئے بی سی سی آئی کے عبوری صدر سنیل گواسکر نے کہا کہ جے پور میں ٹی 20 لیگ کے میچوں کے انعقاد کو لے کر غیر یقینی کی صورت حال ہونے کی وجہ سے راجستھان رائلس کی خواہش پر اس کے گھریلو میچوں کی میزبانی احمد آباد کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔گواسکر نے بورڈ کے دفتر کے باہر صحافیوں سے کہا کہ میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ بی سی سی آئی آئی پی ایل نے اس سال عام انتخابات کو دیکھتے ہوئے تمام ایسوسی ایشن کو اپنی دستیابی کے بارے میں معلومات دینے کو کہا تھا۔مختلف ایسوسی ایشن سے ملی معلومات کے بعد ہم نے پروگرام کو حتمی شکل دیا۔
جے پور کو لے کر تھوڑی غیر یقینی تھی ۔انہوں نے کہا کہ چنئی سپر کنگ اور کنگس الیون پنجاب کے بھی کچھ گھریلو میچ دیگر شہروں بالترتیب رانچی اور کٹک میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گواسکر نے کہا اور صرف جے پور ہی نہیں ۔آپ مکمل پروگرام دیکھ لو۔چنئی اور موہالی بھی اس میں شامل ہیں۔ہمارا مقصد یہی تھا کہ پروگرام کسی طرح سے متاثر نہیں ہو۔انہوں نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کا بھی ذکر کیا جس کو بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

ونڈے میں اننگ کی شروعات کرنا چاہتے ہیں پجارا
ممبئی
ہندوستان کی ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کے مقصد سے بلے باز چتیشور پجارا محدود اوورز کے فارمیٹ میں اننگ کی شروعات کرنا چاہتے ہیں ۔پجارا نے کہاکہ میں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنا چاہوں گا۔میں صرف یہ نہیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں صرف اننگ کی شروعات کرنا چاہتا ہوں ۔یہ ٹیم کی ضرورت پر منحصر ہے۔موقع ملنے پر یقینی طور پر میں اننگ کی شروعات کرنا چاہوں گا ۔میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھی بلے بازی کرنا چاہتا ہوں لیکن بلے بازی آرڈر میں بہت نیچے نہیں آنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر میں بلے بازی آرڈر میں ایک سے چار نمبر تک آتا ہوں تو مجھے اس میں خوشی ہو گی ۔
پجارا سے پوچھا گیا کہ ون ڈے میں کھیلنے کے لیے انہیں اپنے کھیل میں کیا چھاپ چھوڑنے پڑ رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ون ڈے کے لئے بہت زیادہ تبدیلی نہیں کرنا پڑتی ہے خاص طور دو نئی گیندوں کے ساتھ ۔آپ تب بھی شروع میں صحیح شاٹ کھیلنا چاہتے ہو ۔ایک بار پاؤں جمنے کے بعد آپ کو تیزی سے رن بنا سکتے ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کا بلے باز ہونے کے سبب مجھے ون ڈے فارمیٹ میں بہت زیادہ چھاپ چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کافی موومنٹ ہوتا ہے ۔ہم سب جانتے ہیں کہ دو نئی گیند ہوتی ہے اور زیادہ تر میچ غیر ملکی حالات میں کھیلے جاتے ہیں۔

میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے تھی بہترین اننگ : کوہلی
میر پور
وراٹ کوہلی نے میچ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف آج رات اپنی ناٹ آؤٹ 72 رن کی اننگز کوبہترین اننگزبتایا اور کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ پہلے کئی مواقع پر انہوں نے اس سے بہتر بلے بازی کی ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ۔ 20 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ پرہندوستان کی چھ وکٹ سے جیت کے بعد کوہلی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ اگر آپ یہ میچ کی اہمیت پر غور کریں تو یقینی طور پر یہ میری بہترین اننگز ہے لیکن ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ کئی مواقع پر میں نے اس سے اچھی بلے بازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے شروع میں ہی میں نے تین سے چار باؤنڈری اچھی ٹائمنگ کے ساتھ لگائی۔میں نے گیند کو بلے کے بیچ میں لیا ۔لیکن آج کے تناظر میں یہ اننگز یقیناًفہرست میں سب سے اوپر ہوگی ۔

گولڈ کوٹلبورو ہوں گے عالمی ٹی 20 فائنل کے امپائر
دبئی
انگلینڈ کے ایان گولڈ اور رچرڈ کوٹلبورو کو آج دنیا ٹی 20 چمپئن شپ کے مرد فائنل کے لئے میدانی امپائر مقرر کیا گیا ، جو کل ڈھاکہ میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے لیے خواتین اور مرد فائنل کے لئے امپائر اور میچ ریفری کا اعلان جو کل میر پور میں شیربنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
اعلی ادارے نے بیان میں کہاکہ مرد فائنل میں ایان گولڈ اور رچرڈ کوٹلبورو امپائر ہوں گے جس میں راڈ ٹکر تیسرے اور برس اوکسین فورڈ چوتھے امپائر ہوں گے ۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے خواتین فائنل میں میدانی امپائر علیم ڈار اور مرائس اراسمس کے علاوہ بلی باڈن تیسرے اور ایس روی چوتھے امپائر ہوں گے ۔

آر سریدھر پنجاب کے فیلڈنگ کوچ مقرر
دہلی
کنگز الیون پنجاب نے آج سابق رنجی کرکٹر آر سریدھر کو 16 اپریل سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں مرحلے کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ۔ فرنچائزی کے پروموٹرو نے بیان میں کہا کہ ہم آر سریدھر کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کرکے خوش ہیں ۔ان کی شراکت سے ٹیم کو کافی مدد ملے گی۔ہمیں بھروسہ ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلنے کے لئے تیار اور حوصلہ افزائی کریں گے۔سابق رنجی اسپنر سریدھر حیدرآباد کے لیے دو سال کے لئے کھیلتے تھے ۔انہوں نے 2001 میں کوچنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔

وراٹ کوہلی نے شانداراننگ کھیلی : ڈوپلیسس
میر پور
جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلیسس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کل یہاں ہندوستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اچھا اسکور کھڑا کیا تھا لیکن کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی ۔ڈپلیسس نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہم نے بہترین بلے بازی کی ۔اس وکٹ پر بہتر گیندبازی حملے کی موجودگی میں یہ اچھا اسکور تھا ۔اشون نے بہت اچھی بولنگ کی اور ایسے میں اچھا اسکور کھڑا کرنے کے لئے ہمارے بلے بازوں کو کریڈٹ جاتا ہے۔لیکن بڑی چیز یہ تھی کہ دھونی اور ان کی ٹیم جانتی ہے کہ ہدف کا تعاقب کس طرح کرنا ہے۔اس سے پہلے بھی کئی بار وہ ایسا کر چکے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وراٹ نے شاندار اننگز کھیلی ۔اسے اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس سے بہتر گیند بازی کر سکتے تھے۔ہم نے اضافی رن بھی دیئے ۔اگر ورلڈ کپ جیتنا ہے تو وہ ایک فیصد بھی درست کرنا ہوگا۔دباؤ میں آپ پانچ وائڈ کی توقع کر سکتے ہیں لیکن نو وائڈ بہت زیادہ تھی ۔مجموعی طور پر ہندوستان فائنل میں پہنچنے کا حقدار تھا ۔

Dhoni wins Asian award for sports in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں