آگ بجھانے کے سامان - لائسنس قوانین میں تبدیلی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

آگ بجھانے کے سامان - لائسنس قوانین میں تبدیلی نہیں

ممبئی۔
(ایجنسیاں)
بامبے ہائی کورٹ نے عمارتوں میں فائر آلات لگانے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے طے شدہ قوانین میں نرمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں درخواست داخل کرنے والے ادارے ایسوسی ایشن آف فائر پروٹیکشنرکو کوئی عبوری راحت نہیں دی ہے، جبکہ عدالت نے درخواست کو غور کرنے کیلئے منظور کرلیا ہے۔ درخواست میں بنیادی طورپر مہاراشٹرا فائر پریونشن اینڈ لائف سیفٹی میجر ایکٹ 2009ء کے تحت قوانین کو چیلنج کیا گیا ہے۔ قوانین کے تحت عمارتوں میں فائر سے منسلک سلنڈر، اسپرنکلر، اسموک ڈیٹکٹر جیسے آلات لگانا لازمی کیا گیا ہے۔ یہ کام حکومت کی طرف سے لائسنس یافتہ نجی کمپنیوں کو کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں کے مطابق کمپنی کے ٹرن اوور کے حساب سے حکومت کو لائسنس جاری کرے گی۔ یہ لائسنس انہی کمپنیوں کو ملیں گے، جن کا سالانہ ٹرن اوور ایک کروڑ روپئے ہو۔ اس پر درخواست دینے والی تنظیم نے اعتراض کیا ہے۔ درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرن اوور کی رقم کافی زیادہ ہے۔ درخواست کے مطابق فائر سے منسلک آلات سستے ہیں۔ صرف واٹر ہائڈریٹ نامی سامان ساڑھے تین لاکھ روپئے کا ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے ایک کروڑ روپئے کے ٹرن اوور کا قانون ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت نے یہ قانون صرف بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنایا ہے۔ اس لئے ٹرن اوور میں تھوڑی سہولت دیی جائے۔ ریاستی حکومت نے جسٹس ابھے اوک کی بینچ کے سامنے حلف نامہ دائر کرکے واضح کیا کہ آگ بجھانے کے سامان لگانے کا کام اہم ہے۔ اب تک 197 کمپنیوں کو لائنس جاری کیا گیا ہے۔ ایسی بہت سے کمپنیاں ہیں جن کا ٹرن اوور ایک کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ بنچ نے درخواست گذار کو عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا، لیکن درخواست کو غور کرنے کیلئے منظور کرلیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں