لکھنؤ علماء سے راجناتھ سنگھ ملاقات - کانگریس بی جے پی تکرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-16

لکھنؤ علماء سے راجناتھ سنگھ ملاقات - کانگریس بی جے پی تکرار

کانگریس اور بی جے پی کے درمیان آج لکھنؤ میں مسلم علماء کے ساتھ راجناتھ سنگھ کی ملاقات پر لفظی تکرار ہوئی اور حکمراں جماعت نے بی جے پی پر دوغلے پن کا الزام لگایا جبکہ اپوزیشن پارٹی نے اس پر جوابی تنقید کی۔ کانگریس جنرل سیکریٹری اجئے ماکن نے کہا کہ کانگریس ، بی جے پی سے یہ پوچھنا چاہتی ہے کہ اگر شاہی امام سونیا گاندھی کی قیامگاہ پر آتے ہیں تو یہ اسکی نظر میں فرقہ پرستی ہے تو پھر اب اسے کیا کہا جائے کہ جب بی جے پی کے صدر مسلم علماء کے پاس گئے اور ان سے وعدے کیے ، تو کیا یہ فرقہ پرستی نہیں ہے؟ اسی بات سے بی جے پی کا دوغلا پن ، دوہرا چہرا اور دہرا کردار ظاہر ہوتا ہے۔
دوسری جانب کانگریس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے ان علماء سے اسی طرح ملاقات کی جیسے وہ عوام کے کسی دوسرے گروپ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں اور انہوں نے کوئی سیاسی اپیل نہیں کی جیسا کہ سونیا گاندھی نے امام بخاری کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا تھا۔

BJP chief Rajnath Singh meets Muslim clerics in Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں