مودی نائیڈو اور پون کلیان کی تلنگانہ سیما آندھرا مشترکہ مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-16

مودی نائیڈو اور پون کلیان کی تلنگانہ سیما آندھرا مشترکہ مہم

بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی ، صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو اور تلگو فلم اداکار و بانی جن سینا پارٹی پون کلیان عام انتخابات کی مہم کے دوران یہاں ایک ہی شہ نشین پر جمع ہونے والے ہیں۔ تینوں قائدین جاریہ ماہ کے تیسرے ہفتہ میں تلنگانہ اور سیما آندھرا میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے رائے دہندوں کو بی جے پی - تلگو دیشم اتحاد کو ووٹ دینے کی ترغیب دیں گے۔
گو کہ مودی ملک بھر میں جاری این ڈی اے کی مہم میں انتخابی جلسوں سے تنہا خطاب کرنے والے ہوتے ہیں مگر اس موضوع پر تلگو دیشم سے مفاہمت کے بعد یہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور اب متذکرہ تین قائدین نے مل کر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائیڈو نے حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز عمل میں لایا جبکہ پون کلیان نے کولار ، رائچور اور گلبرگہ میں انتخابی مہم چلائی جہاں تلگو عوام کی قابل لحاظ تعداد موجود ہے۔
اس دوران سینئر بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے ادعا کیا ہے کہ مرکز میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے برسر اقتدار آئے گی اور اسے لوک سبھا کی 300 نشستیں حاصل ہوں گی۔ تیسرے محاذ کے متعلق انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ گدے میں پیوند لگانے کے مترادف ہے۔

Modi to address joint rallies with Naidu & Pawan Kalyan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں