حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت صحیح رخ میں جاری - پاکستانی طالبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت صحیح رخ میں جاری - پاکستانی طالبان

اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
پاکستانی طالبان نے اپنے 2گروہوں کے درمیان داخلی جنگ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ امن بات چیت صحیح رخ میں جاری ہے۔ طالبان کی مذاکرات کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے بتایاکہ طالبان کے 2مختصر گروہوں کے درمیان اختلافات حکومت کے ساتھ امن بات چیت پر اثر انداز نہیں ہوں گے اور آئندہ چار دنوں میں سب کچھ صاف ظاہر ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ طالبان شوریٰ (کونسل) کے ساتھ ربط قائم کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بیان ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان شوریٰ کے ایک اجلاس کے بعد منظر عام پر آیا ۔ اجلاس، شمالی وزیرستان میں کسی نامعلوم مقام پر منعقد ہوا، جس میں حکومت کے ساتھ لڑائی بندی معاہدہ جاری رکھنے یا اس کو کالعدم قرار دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ معاہدہ کی معیاد جمعرات کو مکمل ہوگئی۔ طالبان سیاسی کونسل کے رکن عظیم طارق نے جیو ٹی وی کو بتایاکہ داخلی لڑائی کو میڈیا نے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہاکہ آپسی اختلافات اب دور کرلئے گئے ہیں اور بات چیت میں پیش قدمی ہورہی ہے۔ ہم قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بااثر رسوخ خان سعید کی زیر قیادت گروہ اور شہریار کی زیر قیادت حریف گروپ کے درمیان محسود قبیلہ کی قیادت سے متعلق اختلافات برقرار ہیں۔ ان کے درمیان داخلی لڑائی گذشتہ سال ڈرون حملوں میں 2 محسوس کمانڈرس ولی الرحمن اور حکیم اﷲ مسعود کی ہلاکت سے شرہوئی تھی۔ حکومتکے ساتھ امن بات چیت کے آغاز پر ٹی ٹی پی نے یکم مارچ سے ایک ماہ کی لڑائی بندی کا معاہدہ کیاتھا جس کے بعد اس میں مزید 10دنوں کی توسیع ہوئی۔ اس توسیع کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ البتہ بعض غیر عسکری افراد کی رہائی ضرور عمل میں آئی جو جیلوں میں بند تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں