نقب زن کو پسپا کردینے والی اے ٹی ایم مشین تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

نقب زن کو پسپا کردینے والی اے ٹی ایم مشین تیار

لندن۔
(آئی اے این ایس)
زورک کی ای ٹی ایچ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی آٹو مٹیڈ ٹیلر مشین( اے ٹی ایم) تیار کی ہے جو اس مشین کو توڑ کر کھولنے کی کوشش کئے جانے پر نقب زن پر زبردست ضرب لگاتی ہے۔ یہ ضرف عملاً کوئی گھونسہ تو نہیں ہوتی لیکن اس مشین کا میکانزم کچھ ایسا لیس ہوتاہ ے کہ اس میشن کو زبردستی کھولنے کی کوشش کئے جانے کی صورت میں حملہ آور کے چہرہ پر گرم گرم چھاک آگرتا ہے۔ محققین نے ایک خصوصی فلم (Reel) تیارکی ہے جو اس مشین کو تباہ کرنے کی کوشش کئے جانے کی صورت میں زبردست ردعمل ظاہر کرتی ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا اور متعلقہ حیاتیاتی سائنسس کے رپوفسیر وینڈلین جان اسٹارک نے کہا ہے کہ "یہ مشین ایسے کسی بھی مقام پر استعمال کی جاسکتی ہے جہاں آپ یہ چاہتے ہیں کہ (غیر متعلقہ) لوگ اس مشین کو نہ چھوئیں۔ پروفیسر اسٹارک اور ان کی ٹیم نے ایسی خود مدافعتی سطح تیار کی ہے جو پلاسٹک کی کئی سینڈوچ نما پرتوں پر مشتمل ہپے۔ اگر اس سطح کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو حملہ آور کے چہرہ پر گرم چھاگ نکل کر گرتی ہے۔ محققین نے اس خود مدافعتی سطح کیلئے پلاسٹک فلموں کے ساتھ شہد کا چھتہ بطور اسٹرکچر استعمال کیا ہے۔ اس چھتہ کی خالی جگہوں کو علیحدہ علیحدہ طورپر دو کیمیائی مادوں یعنی ہائیڈروجن پر آکسائیڈیا میگنیزڈائی آکسائیڈ سے بھردیا گیا ہے اور چھتہ کے اوپر دو علیحدہ علیحدہ فلمیں ملحق کردی گئی ہیں۔ مختلف کیمیائی مادوں سے بھری ہوئی ان دو فلموں کو، ایک صارف روغن کی پرت سے علیحدہ علییحدہ رکھا جاتا ہے۔ جب اس پر زور پڑتا ہے تو داخلی سطح تباہ ہوجاتی ہے اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور میگنیز ڈائی آکسائیڈ کا آمیزن بن جاتا ہے۔ اس زور دار ری ایکشن سے گرم بھانپ، آکسیجن اور حدت پیدا ہوتی ہے۔ جھاگ کا درجہ حرارت 80 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ نو تیار کردہ فل، اے ٹی ایمس یا رقومات کی منتقلی کی حفاظت کیلئے بیحد موزوں ہیں۔ حالیہ برسوں میں اے ٹی ایمس پر حملوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر اختراع ان حملوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پروفیسر اسٹارک نے وضاحت کی ہے کہ "ایک سنسر سے ملنے والے سگنل کے سبب ایک چھوٹی سی موٹر (اے ٹی ایم میں) متحرک ہوجاتی ہے۔ ان کے ریسرچ گروپ کا مقصد یہ ہے کہ (موجودہ) پیچیدہ کنٹرول سسٹم کی جگہ احتیاط کے ساتھ وضع کردہ میٹریلس سے کام لیا جائے۔ ٹیم کی اسٹڈی کے نتائج کو رسالہ "میٹریلس کیمسٹری" میں شائع کیا گیا ہے۔

Coming, ATMs that retaliate when they are attacked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں