کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں خواتین محفوظ نہیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-05

کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں خواتین محفوظ نہیں - مودی

چندراپور۔(مہاراشٹرا)
(پی ٹی آئی)
گذشتہ سال 16دسمبر کے اجتماعی عصمت ریزی کیس اور مشہور تندور قتل کیس کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے نریندر مودی نے آج خواتین کی سلامتی کے مسئلہ پر سونیا گاندھی پر نکتہ چینی کی اور کہاکہ حتی کہ منجملہ 10 میں سے 7ریاستوں میں جہاں کانگریس پارٹی اور اس کے اتحادی برسر اقتدار ہیں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں کانگریس یا اس کے اتحادی برسر اقتدار ہیں، خواتین سب سے زیادہ مصائب کا شکار ہیں اور بیورو کی جانب سے شناخت کردہ 10ریاستوں میں سے خواتین پر مظالم کے سلسلہ میں ایک بھی بی جے پی زیر اقتدار ریاست میں خواتین پر مظالم نہیں کئے جارہے ہیں۔ مودی یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ سونیا جی آپ ایک خاتون ہیں لیکن آپ نے اس ملک کی خواتین کو گمراہ کیا ہے۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ آپ کی حکومت کے تحت خواتین پر مظالم کے ارتکاب کے کتنے واقعات عمل میں آئے ہیں؟ ہندوستان کی خواتین کانگریس کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں رہ سکتیں۔ کیونکہ خود کانگریس پارٹی میں خواتین غیر محفوظ ہوں۔ لاتور کانگریس ورکر اور گذشتہ ماہ ایڈوکیٹ کلپنا گری کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اخبارات میں پڑھا ہے کہ ایک خاتون یوتھ کانگریس لیڈر لاپتہ ہوگئی تھیں اور بعد میں اس کی نعش دستیاب ہوئی تھی۔ آپ کی پارٹی کے یوتھ لیڈرس کو اس واقعہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر خواتین کو آپ کی اپنی پارٹی میں غیر محفوظ ہوں تو کس طرح ملک کی خواتین محفوظ ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت رقم سے استفادہ میں ناکام رہی ہے جو نربھئے فنڈ کے تحت دی گئی تھی۔ 1995ء کے نینا ساہنی تندور قتل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ خواتین تندور تا لاتورمحفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے 1984 میں نیشنل کنونشن کے دوران ناگپور میں این ایس یو آئی ورکرس کی غنڈہ گردی کا بھی حوالہ دیا جب انہوں نے ناگپور ریلوئے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر تاجرین کو لوٹ لیا تھا۔ مودی نے کہاکہ کسان خودکشی کا ارتکاب کررہے ہیں لیکن حکومت نے سرد مہری دکھائی۔ہمارے کسان خودکشی کررہے ہیں لیکن حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ اس کی پرواہ نہیں ہے۔ کسان جو کچھ بھی اگاتے ہیں وہ درمیانی آدمی حاصل کرلیتے ہیں اور اس بات کی ضرورت ہے کہ انہیں اچھی قیمت ملے۔

Narendra Modi attacks Congress over women's safety

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں