پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 26-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 26-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-26

(اعتماد نیوز)
گجرات پولیس کی جانب مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کے خلاف آج حیدرآباد میں ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا جس میں ریاستی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مولانا محمد عبدالقوی کو بلاتاخیر رہا کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ واپس لے لیا جائے کیونکہ یہ مقدمہ جھوٹے اور خلاف واقعہ الزامات پر مبنی ہے۔ گجرات پولیس کی جانب سے مولانا کی گرفتاری کو سیاسی مقاصد کی تکمیل قرار دیا گیا۔ مسلمان مذہبی شخصیتوں کو بدنام کرنے منصوبہ بند سازش اور دینی مدارس کو نشانہ بناکر دہشت گردی کے اڈے قرار دینے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے۔ مولانا محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریٹری کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی زیر صدارت مینار گارڈن نیاپل میں منعقدہ احتجاجی جلسہ عام میں مختلف سیاسی جماعتوں‘ دینی مذہبی تنظیموں‘ اداروں کے ذمہ داران اور سینکڑوں کی تعداد میں علماء و دانشور جمع تھے۔ مولانا عبدالرحیم قریشی نے کہاکہ مولانا عبدالقوی جیسی شخصیت کی گرفتاری سے یہ اشارہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ علماء کی شخصیت کو داغدار کیا جائے اور دینی مدارس کو دہشت گردی کے اڈے قرار دیاجائے لیکن آزاد ہندوستان کی تاریخ میں آج تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ دینی مدارس دہشت گردی کی سازش میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مکہ مسجد بم دھماکہ کے بعد اس کے الزام میں جن مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا‘ ریاستی حکومت سے نمائندگی پر حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی اور نوجوانوں کو معاوضہ بھی دیا لیکن جن عہدیداروں نے معصوم نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ان کے خلاف کارروائی کو نظر انداز کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالقوی کی رہائی کے بعد اس مقدمہ میں جھوٹے الزامات کے تحت معصوم نووجانوں اور علماء کو ماخوذ کرنے پر عہدیداروں کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی جاسکتی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں