ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دو میعاد مکمل کرنے کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دو میعاد مکمل کرنے کا اعزاز

#ManMohanSingh
رخصت پذیر پندرہویں لوک سبھا کی معیاد کار مکمل ہوجانے کے ساتھ ہی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام ایک ایسا ریکارڈ درج ہوجائے گا جو آزادی کے بعد اب تک نہرو گاندھی خاندان کے کسی رکن کے علاوہ کبھی کوئی حاصل نہیں کرسکا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو اور ان کی بیے مسزا اندرا گاندھی جو مسلسل دو لوک سبھا معیاد تک ملک کے وزیراعظم رہے، کے بعد مسلسل 10برس تک یعنی دو معیار کار تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے کے ریکارڈ کی برابری کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ ان کے اس ریکارڈ کے اب تک سب سے قریب غیر نہرو گاندھی خاندان سے وابستہ 1998ء سے 2004ء کے درمیان لوک سبھا کی دومعیاد کار کے دوران مسلسل 6برس تک رہنے وزیراعظم رہنے والے اٹل بہاری واجپائی ہیں اور ان کے بعد 1991ء سے 1996ء کے دوران مسللس چھ برس تک وزیراعظم رہن یوالے پی وی نرسمہا راؤ کا نام آتا ہے۔ اپنی معیاد کار مکمل کرنے کے معاملہ میں ان کے علاوہ صرف نہرو گاندھی خاندان کے چشم و چراغ راجیو گاندھی کی ہی نام آتا ہے جو 1984ء سے 1989ء تک مسلسل پانچ برس تک ملک کے وزیراعظم رہے۔ آنجہانی لال بہادر شاستری، مرارجی دیسائی، چودھری چرن سنگھ، وشوناتھ پرتاپ سنگھ، چندر شیکھر، ایچ ڈی دیوے گوڑا اور اندر کمار گجرال ایسے 6وزرائے اعظم رہے جو اپنی معیاد کار مکمل نہیں کرسکے۔ پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے بعد لال بہادر شاستری 9 جون 1964ء کو وزیراعظم بنے تھے لیکن 11جنوری 1966ء کو اس وقت کے سوویت یونین کے تاشقند میں ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد مسزا ندرا گاندھی ملک کی وزیراعظم بنیں تھیں۔ ایمرجنسی کے بعد 1977ء میں جنتا پارٹی کی لہر چلی اور مرارجی دیسائی 24مارچ 1977ء کو ملک کی غیر کانگریسی حکومت کے وزیراعظم بنے لیکن ڈھائی برس کے اندر ہی جنتا پارٹی میں تقسیم کی وجہہ سے 28جولائی 1979ء کو انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔ 28جولائی 1979ء کو چودھری چرن سنگھ کی قیادت میں جنتا پارٹی (سیکولر) کی حکومت اقتدار میں آئی لیکن ان کی حکومت محض ایک مہینہ تک ہی چل سکی۔ اس کے بعد بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے والے وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی قیادت میں 2دسمبر 1989ء کو ملک کی تیسری غیر کانگریسی حکومت بنی لیکن 11ماہ بعد 10نومبر 1990ء کو وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد اترپردیش میں بلیا پارلیمانی حلقہ سے منتخب چندر شیکھر 10نومبر 1990ء سے 21جون 1991ء تک کانگریس کی حمایت سے وزیراعظم کے عہدہ پر رہے۔ اس کے بعد 1996ء میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں 1991 ء کے بعد مسلسل دوسری بار لکھنو پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہونے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدر آور لیڈر اٹل بہاری واجپائی نے ملک کے دسویں وزیراعظم کے طورپر حلف لیا لیکن ان کی حکومت 13دن ہی چل سکی۔ وجپائی حکومت کے خاتمہ کے بعد 13 پارٹیوں کے اتحاد والے مشترکہ محاذ کی حکومت بنی اور یکم جون 1996 سے 21اپریل 1997ء تک ایچ ڈی دیوے گوڑا اور 21اپریل سے 19 مارچ تک اندر کمار گجرال ملک کے وزیراعظم بنے۔ ایک یا دوسری وجہہ سے انجہانی لال بہادر شاستری، مرارجی دیسائی، چودھری چرن سنگھ، وشوناتھ پرتاپ سنگھ، چندر شیکھر، ایچ ڈی دیوے گوڑا اور اندر کما گجرال سمیت ان 7وزرائے اعظم کا نام اپنی مقررہ معیاد 5برس مکمل نہ کرنے والے لیڈروں کے طورپر تاریخ میں درج ہے۔

Dr Manmohan Singh completed two-terms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں