پرانے شہر کی خبریں - old city news 07 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-07

پرانے شہر کی خبریں - old city news 07 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-07

(پریس نوٹ)
انجینئرنگ تعلیمی شعبہ میں نئے سافٹ ویر کے ذریعہ ایک انقلابی تبدیلی آئی ہے عصری ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ انجینئرنگ شعبہ کے طلبہ اور اس سے وابستہ افراد کو بہت فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں سہ روزہ قومی ورک شاپ کا شاداں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا جس میں محقیقین، ماہرین نے حصہ لیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ آج کے مسابقتی دور میں عصری ٹکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے تین دن تک جاری اس قومی سطح کے ورک شاپ میں انجینئرنگ کے مختلف برانچس نے جدید تحقیقی کاموں کو اجاگر کیا اور نہ صرف انجینئرنگ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بلکہ انجینئرنگ شعبہ سے وابستہ افراد، تدریسی، غیر تدریسی عملہ بھی سافٹ ویر سے مستفید ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر کے ایم ایچ انصاری نے اس ورک شاپ کی نگرانی ایچ او آر ڈی سید مخدوم علی نے کی اور پروفیسر وی راج گوپال اور ڈاکٹر بنگاراجو نے لکچر دیا۔ شعبہ ٹریل ای کے فیکلٹی ممبرس، اور اسٹاف نے اس پروگرام کے انعقاد میں سرگرم حصہ لیا۔

(پریس نوٹ)
گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ گراؤنڈ پر جمعہ 14مارچ کو کل ہند نعتیہ و مدح صحابہ مشاعرہ عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہوگا۔ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور جناب احمد بن عبداﷲ بلعلہ رکن اسمبلی ملک پیٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔ کنوینر مشاعرہ قاضی حافظ شیخ محمد شبیر فیضی نے بتایاکہ مہمان شعراء میں ڈاکٹر نواز دیوبندی(دیوبند)، مولانا فہیم فاکر مظاہری(لکھنؤ)، مولانا اسعد امروہی(امروہہ)، ڈاکٹر شمیم رامپوری(رامپور)، مولانا یقین فیض آبادی(فیض آباد)، قاری حسنین دلکش(میرٹھ)، ڈاکٹر عابد حسن وفا(سہارنپور)، حافظ محمد اشفاق بہرائچ(بہرائچ)، مولانا شرق نان پاروری، مولانا عین الحق دانش(مظفر نگر)، ماہر بھارتی (پٹنہ) کلام سنائیں گے۔ حیدرآباد کے ممتازعلماء کرام مہمان خصوصی ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں