ملایشیا کا لاپتہ طیارہ - نئی اطلاع پر نیو اسٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

ملایشیا کا لاپتہ طیارہ - نئی اطلاع پر نیو اسٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ

کوالالمپور۔
(پی ٹی آئی)
ملایشیا کے حکام اب اس نئی اطلاع کی تحقیقات کررہے ہیں کہ اس کے لاپتہ طیارہ نے دوران پرواز واپس مڑجانے کے بعد غالباً راڈار اسکرین سے بچنے کیلئے اپنی بلندی کو کم کردیا تھا یعنی طیارہ کو سطح زمین سے 5ہزار فیٹ کی بلند پر لادیا گیاتھا۔(طیارہ میں جملہ 239افراد سوار تھے)۔ تحقیقاتی عہدیدار، بوئنگ ۔777 طیارہ(پرواز نمبر MH-370) کی پرواز تفیصلات کو چھان رہے ہیں تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ آیا اس طیارہ نے کم بلندی پر پرواز کی تھی اور راڈار کوریج سے غائب ہونے کے بعد8گھنٹوں کی پرواز کے بیشتر حصہ کے دوران "اپنے پروازی راستہ کی پردہ پوشی کی تھی"۔ اخبار نیواسٹریٹس ٹائمس نے آج یہ اطلاع دی۔ بتایا جاتا ہے کہ راڈار کوریج غالباً کم ازکم3ممالک میں کیا جارہا تھا۔ تحقیقاتی عہدیدار اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا لاپتہ طیارہ نے خلیج بنگال پر مصرف فضائی راستوں کا فائدہ اٹھایا تھا اور مشتبہ فوجی راڈارس سے بچنے کی کوشش کی تھی۔ اخبار نے تحقیقاتی عہدیداروں کے حوالہ سے کہا ہے کہ "جس شخص کو طیارہ کا کنٹرول حاصل تھا اس کو ہوابازی اور جہاز رانی کا ٹھوس علم تھا۔ یہ طیارہ علاقہ کیلنتان کے اوپر سے’کم بلندی سے گذار"۔ یہ طیارہ ایسا نطر آرہا تھا جیسے کوئی تجارتی طیارہ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس طیارہ نے بعض علاقوں میں جو پہاڑی تھے راڈار اسکرین سے بچنے کیلئے راستہ میں تبدیلی کی"۔ اس تکنیک کو"لزین ماسکنگ" کہا جاتا ہے اور فوجی پائلٹس، اپنے نشانوں تک رازداری کے ساتھ پہنچنے کیلئے یہ تکنیک استعمال کرتے ہیں۔ جاریہ تلاشی مہم 2بڑے علاقوں میں منقسم ہوگئی ہے۔ ملایشیا کے طیارہ کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ان بڑھتے ہوئے ثبوتوں کے پس منظر میں کہ اس طیارہ کو قصداً غائب کیا گیا ہے حکام نے آج کہا ہے کہ طیارہ کے کاک پٹ سے جو آخری الفاظ وصول ہوئے تھے وہ "سمجھا جاتا ہے کہ معاون پائلٹ کے تھے۔ اسی دوران 11ممالک میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ طیارہ 10روز پہلے لاپتہ ہوا۔ اس طیارہ کو سبوتاج کرنے یا اس کا اغوا کرلئے جانے کے ثبوت و شواہد کے آثار بڑھتے جارہے ہیں۔ کاک پٹ سے جو آخری الفاظ، معاون پائلٹ سے حاصل ہوئے تھے وہ تھے "آل رائٹ، گڈ نائٹ"۔ ملایشیا ایرلائنس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد جوہری یحیے نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ "ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ الفاظ، بنیادی طورپر معاون پائلٹ کے تھے۔ طیارہ کے کیپٹن ظہاری احمد شاہ اور ان کے فرسٹ افیسر فاروق عبدالحمید کے بارے میں بھی طیارہ کے لاپتہ ہونے کے پس منظر میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ طیارہ کے کمیونکیشن ایڈریسنگ اور رپورٹنگ سسٹم سے آخری سگنل کی وصولی سے 12منٹ قبل معاون پائلٹ کے آخری الفاظ وصول ہوئے۔ اسی دوران ملایشیا کے کاگذار وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہاکہ "میں یہ توثیق کرسکتا ہوں کہ شمالی اور جنوبی کوریڈرس میں بچاؤ اور تلاشی کاروائیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں۔

MISSING MH370: 'Plane flew low to avoid radar' - New Straits Times

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں