پاکستان ملائشیائی طیارہ کے اتہ پتہ سے لا علم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

پاکستان ملائشیائی طیارہ کے اتہ پتہ سے لا علم

اسلام آباد۔
(آئی اے این ایس)
پاکستان نے امریکی میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا کہ لاپتہ ملائشیائی طیارہ کو (اغوا کرکے) اسلامی جمہوریہ کو لے جایا گیا ہوگا۔ اسلام آباد نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس کاراڈرانٹ ورک طیارہ سے متعلق لا علم ہے۔ ژنہوا نے وزارت خارجہ ترجمان تسنیم اسلم کے حوالہ سے بتایا کہ پاکستان کو اگر لاپتہ طیارہ سے متعلق کوئی بھی اطلاع موصول ہوئی تو ملائشیا کو فوراً اس سے آگاہ کردیاجائے گا۔ ملائشیا نے لاپتہ طیارہ کی تلاش میں 25ممالک سے تعاون کی اپیل کی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس اپیل کے بعد وزارت خارجہ ترجمان نے کہاکہ چونکہ طیارہ ہمارے فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا لہذا ہمارے راڈراس سے متعلق اطلاع سے محروم ہیں۔ طیارہ نہ تو ہمارے فضائی حدود میں داخل ہوا اور نہ ہی ہمارے کنٹرول ٹاور سے اس نے کوئی ربط قائم کیا۔ تسنیم اسلم نے واضح الفاظ میں کہاکہ امریکی میڈیا رپورٹس کی بھی تردید کردی کہ طیارہ کو پاکستان لے جایا گیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی بکواس سے امریکی میڈیا کی ساکھ اور اعتباریت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملائشیا نے صرف پاکستان ہی سے نہیں بلکہ دیگر 20ممالک سے بھی تعاون کی دخواست کی ہے جن میں قازقستان، ترکمنستان، ازبکستان، بنگلہ دیش، ہندوستان، چین، میانمار، لاؤس، کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔

Pakistan radar has no info about Malaysian plane

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں