الیکشن کمیشن عام آدمی پارٹی کے خلاف مضبوط کیس بنانے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

الیکشن کمیشن عام آدمی پارٹی کے خلاف مضبوط کیس بنانے کوشاں

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
دہلی الیکشن کمیشن نے بی جے پی ہیڈ کوارٹرس پر عام آدمی پارٹی کارکنوں کی جانب سے حالیہ احتجاج کا سخت نوٹ لیا ہے جو بعدازاں پرتشدد ہوگیا تھا اور سیاسی پارٹیوں کو فوجداری مقدمہ کا انتباہ دیا گیا تھا اگر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے واقعہ کا اعادہ ہو۔ انتخابی ضابطہ اخلاق 3مارچ کو نافذ العمل ہوگیا تھا۔ جب الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کیا تھا احتجاج پر عام آدمی پارٹی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک مضبوط کیس بنایا گیا ہے۔ دہلی الیکشن کمیشن نے حال ہی میں منعقدہ ایک کل جماعتی اجلاس کے دوران سیاسی پارٹیوں سے کہا تھا کہ باہمی تیقن پر مبنی تباہ کاری سنڈرم میں ملوث نہ ہوں۔ جس کی وجہہ سے بالاخر ان کے مستقبل کا امکان رک گیا ہے۔ اجلاس میں ہم نے یہ واضح کیا تھا کہ انہیں ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہئے اور ماحول کو آلودہ نہیں بنانا چاہئے۔ دہلی چیف الکٹورل آفیسر وجے دیو نے یہ بات کہی۔ پہلے اقدام میں سیاسی پارٹیوں کو ان کے موقف کی وضاحت کا موقع دیا گیا ہے لیکن اگر ایسے واقعات کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں اعادہ ہوتو پارٹی کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ دیو نے مزید کہاکہ ایک سیاسی پارٹی کی مسلمہ حیثیت کو برخواست کرنے کا بھی امکان ہے لیکن یہ انتخاب اس وقت استعمال کیا جائے گا جب کوئی متبادل موجود نہ ہو۔ اجلاس کے دوران پارٹیوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دفعات اور بک لیٹ میں شامل متن کو پارٹیوں میں گشت کروایا گیا تھا جبکہ کوئی اقدام کرنے یا نہ کرنے کی وضاحت کی گئی تھی۔ تاوقتیکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ العمل رہے کوئی دھرنا، ریالی یا احتجاج کریں گی تو یہ مخصوص واقعہ میں بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔ دیو نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں سے کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسا واقعہ مستقبل میں پیش نہ آئے۔ عام آدمی پارٹی کارکنوں کا 5 مارچ کو یہاں زعفرانی پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس کے باہر بی جے پی کارکنوں کے ساتھ تصادم ہوگیا تھا۔ یہ واقعہ گجرات میں سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو مختصر عرصہ کیلئے حراست میں لئے جانے کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کو دہلی الیکشن کمیشن کی جانب سے احتجاج پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کیلئے ایک نوٹس جاری کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ عام آدمی پارٹی احتجاجی فسادی اقدامات اور پولیس کو چہارشنبہ کے احتجاج کے موقع پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے باز رکھنے کیلئے مجرمانہ طاقت کے استعمال میں ملوث تھے۔

Parties to be prosecuted for protesting without permission: Delhi Election Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں