تانڈور میں کانگریس کا تلنگانہ تشکر یاترا جلسہ - ہنمنت راؤ ششی دھر ریڈی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

تانڈور میں کانگریس کا تلنگانہ تشکر یاترا جلسہ - ہنمنت راؤ ششی دھر ریڈی کا خطاب

نریندر مودی ملک کو دوسراگجرات بنانا چاہتے ہیں، اقلیتوں کو مودی اور بی جے پی سے چوکنا رہنا ہوگا، راہول گاندھی ملک کا رؤشن مستقبل
فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا لازمی ، کے سی آر بلند بانگ دعوؤں اور خود کو تلنگانہ کا چمپیئن قرار دینے کی کوشش میں مصروف
تانڈور میں کانگریس کی تلنگانہ تشکر یاترا جلسہ سے وی ۔ہنمنت راؤ، ششی دھر ریڈی اور پرساد کمار کا خطاب

رکن راجیہ سبھاوسینئیر کانگریسی قائد و ی ۔ ہنمنت راؤ( وی ایچ)نے کہا ہیکہ راہول گاندھی اس ملک کا رؤشن مستقبل ہیں اور قربانیوں کا دوسرا نام گاندھی خاندان ہے وہ گذشتہ رات یہاں بھدریشور چوک پرتلنگانہ تشکر یاترا کے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی ہندوستان کودوسرا گجرات بنانا چاہتے ہیں لیکن سیکولر ہندوستان میں یہ ناممکن ہے انہوں نے اقلیتوں کو آگاہ کیاکہ آنے والے دن ان کے لئے سخت خطروں سے پراورسخت آزمائش والے ہونگے تاہم انہیں نریندر مودی اور بی جے پی جیسی فرقہ پرست جماعتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تشکیل تلنگانہ کا اپنا وعدہ پورا کیاہے و ی ۔ ہنمنت راو نے اپنے روایتی انداز میں ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو تلنگانہ کا چمپیئن قرار دے رہے ہیں جبکہ تلنگانہ کی تشکیل کا سہرہ کانگریس اور سونیا گاندھی کے سر جاتا ہے انہوں نے ٹی آرایس سربراہ کے سی آر کے تعلق سے کہا کہ ان کے قول اور فعل میں زبردست تضاد ہے کے سی آر کے اعلانات اور دعوؤں کا مضحکہ اڑاتے ہوئے و ی ۔ ہنمنت راو نے الزام عائد کیا کہ وہ تلنگانہ کے شہیدوں کے خاندانوں اور تحریک تلنگانہ میں حصہ لینے والوں کی قربانیوں کو یکسر فراموش کر چکے ہیں اور تلنگانہ کی سیاست میں خاندانی اجارہ داری کو پرورش دینے میں مصروف ہیں انہوں نے کانگریس کو مسلمانوں کی ہمدرد بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے ہی کانگریس مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں مصروف رہی ہے و ی تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو اور وائی ایس جگن موہن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے پہلے تو تشکیل تلنگانہ کے لئے اپنی پارٹی کی تائید کا اعلان کیا اور تائیدی مکتوب بھی مرکزی حکومت کے حوالے کیا پھر مختلف ہتھکنڈو کے ذریعہ تلنگانہ کی مخالفت پر اتر آئے لیکن ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگیءں انہوں نے صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کا تذکر ہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی حیدرآبادسمیت تلنگانہ ریاست کی تائید کی تھی اور حیدرآباد کو مرکزی زیر انتظام علاقہ بنائے جانے کی سختی سے مخالفت کی تھی سابق وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے اعلان سے عین قبل انہوں نے مختلف فائلوں پر دستخطوں کے ذریعہ خوب رقم حاصل کی ہے نائب صدر ادارہ قومی آفات سماوی مری ششی دھر ریڈی نے اپنے خطا ب میں سونیا گاندھی کومضبوط ارادوں اور اٹل فیصلوں کی حامل خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مثال تشکیل تلنگانہ کا فیصلہ ہے انہوں نے انتباہ دیا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعدکئی مسائل کا سامنا پڑے گا لیکن کانگریس پارٹی جسے عوامی طاقت حاصل ہے ان مسائل کو حل کرلے گی اور تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے تمامتر اقدامات کئے جائیں گے اور بیروزگاروں کو روزگار فراہم کئے جائیں گے تلنگانہ تمام طبقات کے خوابوں کی خوشحال اور فرقہ پرستی کے زہر سے آزاد ریاست ہوگی سابق ریاستی وزیر ٹکسٹائل پرساد کمار نے بھی خطاب کیا اس جلسہ میں انچارج کانگریس ایم۔ رمیش، صدر ڈی سی سی بی پی۔لکشماریڈی ،سابق صدر بلدیہ وشواناتھ گوڑ ، صدر ٹاؤن کانگریس ایم اے نعیم افو ،دارا سنگھ اور دیگر کانگریسی قائدین شریک تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں