(پی ٹی آئی)
عمان میں برسرروزگار ہندوستانی ورکرس کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے اسباب یہ بھی شامل ہے کہ خلیجی مملکت میں نیشنلائزیشن پروگرام کے نفاذ پر عمل آوری شروع کردی ہے جس کے تحت نئے ویزا ضوابط وضع کئے گئے ہیں۔ نتیجہ میں غیر ملکیوں کی ملازمت پر امتناع بھی عائد ہورہا ہے۔ ٹائمز آف عمان نے ملک کے قومی مرکز اطلاعات و اعداد و شمار کے تازہ ترین رپورٹ کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ این سی ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2013ء کے مقابلہ میں جنوری 2014ء میں ہندوستانی ورکرس کی تعداد میں 0.1فیصد کمی واقع ہوئی۔ گذشتہ سال دسمبر میں ہندوستانی ورکرس کی مجموعی تعداد 5,99,473تھی جو جنوری 2014ء میں 5,98,674 ہوگئی۔ ہندوستانی سفارتخانہ کے وکلاء پیانل میں شامل دیپا سدھیر نے بتایاکہ سال رواں کے اول مہینہ سے ہی وزارت مین پاور نے تارکین وطن کے مختلف زمروں کی ملازمتوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں ویزا سے متعلق نئے ضوابط مرتب کئے گئے ہیں جو تارکین وطن ورکرس کی تعداد میں اچانک کمی کے اسباب میں شامل ہیں۔
Drop in number of Indians working in Oman
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں