ٹی آر ایس کیلئے کانگریس کے دروازے کھلے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

ٹی آر ایس کیلئے کانگریس کے دروازے کھلے ہیں

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا نے کہاکہ ٹی آرایس کے ساتھ انتخابی مفاہمت کیلئے کانگریس کے دروازے کھلے ہیں، نئی دہلی سے واپسی کے بعد شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لکشمیا نے کہاکہ وہ عام انتخابات جیتنے والے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کے سلسلہ میں نئی دہلی روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ٹی آرایس کے ساتھ انتخابی مفاہمت سے متعلق مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سی پی آئی کے ساتھ مجوزہ انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مفاہمت سے متعلق بات چیت کہاں تک پہنچی پنالہ لکشمیا نے کہاہے کہ اگر ٹی آرایس کانگریس میں ضم ہونے کی تجویز پیش کرتی ہے تو ان کی پارٹی اس پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالت میں کانگریس، سی پی آئی سے انتخابی مفاہمت پر بات چیت کررہی ہے۔ تلنگانہ میں سی پی آئی کو پارلیمنٹ کی ایک اور اسمبلی کی آٹھ نشستیں دینے کا کانگریس نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ یہ بات چیت جلد ہی مکمل ہوجائے گی۔ اسی دوران ٹی آرایس کے سینئر قائد ہریش راؤ نے واضح کیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے ساتھ ٹی آرایس کوئی مفاہمت نہیں کرے گی اور ن ہی اپنی پارٹی کانگریس میں ضم کرے گی۔ واضح رہے کہ اے آئی سی سی سربراہ سونیا گاندھی کی جانب سے سیاسی حکمت عملی کے بطور ٹی آرایس کے ساتھ انتخابی مفاہمت کیلئے رضامندی اختیار کرنے پر پنالہ لکشمیا نے بھی اس سلسلہ میں اپنے موقف کو نرم کردیا ہے۔ اگرچیکہ اس سے قبل پنالہ لکشمیا نے ٹی آرایس کے ساتھ کسی بھی طرح کے انتخابی اتحاد کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔م یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ ٹی آرایس اور کانگریس کی انتخابی مفاہمت کیلئے دونوں طرف کے قائدین کو رضا مند کرانے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، چنانچہ اپنے حالیہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر ڈگ وجئے سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کے دروازے ٹی آرایس کیلئے کھلے ہیں اور وہ مذاکرات کیلئے آگے آتی ہے تو انتخابی مفاہمت طئے پاسکتی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں