فوڈ پراسیسنگ میں حکومت اور خانگی شعبہ کا اشتراک ناگزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

فوڈ پراسیسنگ میں حکومت اور خانگی شعبہ کا اشتراک ناگزیر

سکریٹری مرکزی وزارت فوڈ پراسیسنگ انڈسٹریز سراج حسین نے آج کہاکہ اگرحکومت اور خانگی شعبہ مل جل کر کام کرتا ہے تو فوڈ پراسیسنگ کے شعبہ کو تیز رفتار ترقی حاصل ہوسکتی ہے۔ فوڈ پراسیسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سراج حسین نے کہاکہ بہت کچھ ہے جسے حاصل کرنا ہے تاہم حکومت اور خانگی شعبہ مل جل کر کام کرتے ہیں تو بڑے پیمانے پر نئے نشانے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی ذمہ داری کے تحت مختلف منظوریوں کیلئے سنگل ونڈو کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں اور حکمرانی کے سسٹم کو تیزرفتار بناسکتے ہیں اور تاجروں کا کام ہوگا کہ وہ بروقت سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں۔ ریاست آندھراپردیش کے فوڈ پراسیسنگ شعبہ کو بڑے پیمانے پر خانگی سرمایہ حاصل ہورہا ہے۔ علاقہ آندھرا کو کئی کولڈ چین پراجکٹس حاصل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے آندھراپردیش کو حاصل پراجکٹس کی فہرست کا جائزہ لیا ہے اور تلنگانہ کو بہت کم پراجکٹس ملے ہیں۔ سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے تلنگانہ کو بہت کوششیں کرنی پڑیں گی۔ کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سراج حسن نے کہاکہ 37 کولڈ چیکن پراجکٹس پہلے سے کارکرد ہیں اور مزید 15کولڈ چین پراجکٹس کیلئے 150درخواستیں موصول ہوئی ہیں جنہیں 2ماہ میں منظوری دے دی جائے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اترکھنڈ اور آندھراپردیش میں 2میگا فوڈ پارک 2ماہ میں کارکرد ہوجائے گا۔ اسی طرح مغربی بنگال میں ایک اور دیگر مقامات پر 6پارکس 2014-15 تک شروع ہوجائیں گے۔ اڈیشنل سکریٹری فوڈ پراسیسنگ جگدیش پرساد مینا نے بتایاکہ گیارہویں منصوبہ کے دوران اس شعبہ میں8.6 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی جبکہ مینوفیکچرنگ شعبہ میں اس کا تناسب 7.7فیصد رہا ۔ گذشتہ سال ترقی کی شرح 11فیصد سے زائد رہی۔ انہوں نے بتایاکہ آنے والے سالوں میں اس شعبہ میں مزید تیزرفتار ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری فوڈ پراسیسنگ کی گنجائش مسلسل ابھر رہی ہے اور یہی جہہ ہے کہ مختلف سطحوں پر کسانوں کی پیداوار ضائع ہوجاتی ہے۔ کیونکہ انفراسٹرکچر، اسٹوریج اور پراسیسنگ سہولتوں کا فقدان ہے۔

Food processing sector could grow faster, say top officials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں