(آئی اے این ایس)
دہلی ہائی کورٹ نے آج ایک درخواست مفاد عامہ (پی آئی ایل) کو نمبر پر لیتے ہوئے مرکز کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانچ روپے کے سکوں (کی پشت) پر ماتا وشنو دیوی کی موت کی کندہ کاری کے حامل سکوں کو واپس لئے جانے کی مانگ پر مشتمل درخواست پر ایک موقف رپورٹ داخل کرے۔ کارگذار چیف جسٹس جی ڈی بی احمد اور جسٹس سدھارتھ مردول پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مرکزی وزارت فینانس کو ہدایت دی ہے کہ مذہبی علامت کندہ کئے ہوئے سکون کو حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے کے مسئلہ پر وہ (وزارت فینانس) اندرون 3ہفتہ رپورٹ داخل کرے۔ پی آئی ایل، نفیس قاضی نے وزارت فینانس اور ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے خلاف داخل کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ جب حکومت، مذہبی علامات کی حامل کرنسی جاری کرتی ہے تو حکمرانی کی سیکولر جمہوری ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ حکومت وقفہ وقفہ سے ایسے سکے جاری کرتے ہوئے جن پر مذہبی علامات جیسے دیوی کی مورتیں یا مندر کا نقش کندہ ہو، مخالف سیکولر اقدامات میں ملوث ہورہی ہے۔ درخواست گذار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت سے کہاکہ "ان علامات سے سیکولر کردار کی بیخ کنی ہوتی ہے جبکہ سیکولر کردار، دستور کا بنیادی تلازمہ ہے"۔ سماعت کے دوران بنچ نے اس نوعیت کے سکوں کی اجراء پر حکومت سے پوچھا "آپ ایسا کس طرح کرسکتے ہیں"۔ ایک مملکت، ایک مذہبی علامت کیسے رکھ سکتی ہے؟ مملکت کو تو مذہب کے تعلق سے آنکھیں بالکل بند رکھنی چاہئیں"۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اڈیشنل سالیسٹر جنرل راجیو مہرا اور نیرج چودھری ایڈوکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے بنچ سے کہاکہ سکے، شری ماتا وشنو دیوی مندر بورڈ کی سلور جوبلی کے موقع پر بطور یادگار، قانون تسکیک Coinage Act کے تحت جاری کئے گئے ۔ راجیو مہرا نے کہاکہ قانون کے تحت دیگر کئی سکے بھی جاری کئے گئے۔ راجیو مہرا نے کہاکہ قانون کے تحت دیگر کئی سکے بھی جاری کئے گئے ہیں اور وہ اس معاملہ کا جائزہ لے کر رپورٹ داخل کریں گے۔ تاہم عدالت نے کہاکہ کسی موقع کی یادگار کے لئے سکے جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے"۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت 23اپریل مقرر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ حکومت نے 2010ء اور 2013 میں ایسے سکے جاری کئے جن پر مذہبی علامات کندہ ہیں۔ ان سکوں کو واپس لیا جانا چاہئے۔
A court case asks for ban on coins with Vaishno Devi image
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں