کولکاتا میں انتخابی اشیاء کے کاروبار میں تیزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

کولکاتا میں انتخابی اشیاء کے کاروبار میں تیزی

کولکتہ۔
(پی ٹی آئی)
یہ انتخابات کا وقت ہے لیکن کولکتہ کے بو بازار علاقہ میں بائرن ناٹوس اسٹور میں روایتی حریف ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم یا بی جے پی اور کانگریس اپنے اختلافات ختم کردیتے ہیں ناٹو ان چند تاجروں میں شامل ہے جو مہم کا میٹرئیل فروخت کرتے ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے ان کے اسٹورس پر قطار میں کھڑے ہیں تاکہ انتخابی میٹرئیل کا ذخیرہ کرسکیں جیساکہ ہم زورپکڑ رہی ہے اس اسٹور میں پانی کی امتیازی نشان کے ساتھ مطبوعہ وینائل باکس، پوسٹرس، فلکس، پیپر پوسٹرس، کٹ آوٹس، بیانرس، پرچم، ہینڈ بلز، پتنگیں، ٹوپیاں اور چھتریوں جیسے انتخابی میٹرئیل فروخت کئے جارہے ہیں۔ تاجرین کو بلک آرڈرس سے نمٹنے کیلئے مشکل کا سامنا ہے۔ جبکہ آرڈرس آنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ہمارے لئے تمام سیاسی پارٹیاں ایک جیسی ہیں۔ ہم انفرادی طورپر ہمارے سیاسی عقیدے رکھ سکتے ہیں لیکن جب بزنس کی بات آتی ہے توہمارے لئے تمام ایک جیسے ہیں۔ ہم ہر ایک پارٹی یا امیدوار سے یکساں قیمت لے رہے ہیں جو ہم کو آرڈر دیتے ہیں۔ ناٹو نے جو گذشتہ 15 برسوں سے اس کاروبار میں ہے، آرڈرس کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے کیلئے اپنے پریس میں زائد پرنٹنگ مشینیں لگائے ہیں۔ ہولی کے بعدآرڈرس میں اضافہ ہوگا لیکن پہلے مرحلے کی نامزدگیوں ناٹو کو دارجلنگ اور جلپائی گڑی اضلاع سے آرڈس موصول ہوچکے ہیں جہاں 17اپریل کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ مغربی بنگال میں کالج اسٹریٹ میں ایک اور تاجر بکاش ماجھی نے جو دیگر ریاستوں سے آرڈرس لیتے ہیں، کہاکہ کسی مخصوص ریاست یا علاقہ کی بڑی پارٹیوں کی یہ روایت ہے کہ وہ بڑے آرڈرس دیتے ہیں۔ فروری کے آخری چند ہفتہ سے آرڈرس آنا شروع ہوگئے تھے۔ جیسے ہی ہولی ختم ہوگی ہمیں توقع ہے کہ اضلاع سے مزید آرڈس موصول ہوں گے۔

Its boom time for traders dealing with campaign material

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں