انتخابات میں نفرت اور محبت کے نظریات کی جنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

انتخابات میں نفرت اور محبت کے نظریات کی جنگ

#Election2014
پرتاب گڑھ۔
(پی ٹی آئی)
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بی جے پی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ایک فرد واحد کی پارٹی بن گئی ہے۔ بی جے پی عوام کو بااختیار بنانے پر یقین نہیں رکھتی۔ ہندوستان، تمام لوگوں کو اقتدار میں شامل کئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ترقی کیلئے پرامن ماحول ضروری ہے۔ مظفر نگر فسادات کا ذکر کرتے ہوئے راہول نے کہاکہ انہیں بتایا گیا کہ باہر کے کرایہ کے غنڈے مظفر نگر میں لائے گئے، جنہوں نے قتل عام کیا اور لوت مار کی۔ اس طرح کی تخریبی سیاست سے نہ صرف اترپردیش بلکہ تمام ہندوستان کو نجات دلانا ضروری ہے۔ امن اور ہم آہنگی قائم کئے بغیر کوئی بھی ریاست ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے گجرات کی ترقی ماڈل کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہاکہ دراصل گجرات عوام کی سخت جدوجہد سے اس ریاست کی ترقی ہوئی ہے، اس میں نریندر مودی کا کوئی رول نہیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں دو نظریات کی جنگ ہورہی ہے۔ ایک نظریہ نفرت پر مبنی ہے اور دوسرا محبت، امن، بھائی چارہ اور مشمولاتی ترقی پر مبنی ہے۔ اپوزیشن تخریبی سیاست کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ ایک شخص واحد ہندوستان کو نہیں چلاسکتا۔ عوام مجموعی طورپر اپنی طاقت اور صلاحیتوں کے ذریعہ ملک کو چلاتے ہیں۔ یہی وجہہ کہ کانگریس عوام کو بااختیار بنانے پر ترقی رکھتی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ بی جے پی کو کرپشن کے خاتمہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کئی بدعنوان لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آج ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ اس 50فیصد آبادی کو مناسب نمائندگی دی جانی چاہئے۔ دریں اثناء نئی دہلی میں پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب گجرات فسادات کے مسئلہ کانگریس کی جانب سے نریندر مودی پر تنقیدوں میں اضافہ کے ساتھ ہی پارٹی لیڈر کپل سبل نے آج کہاکہ کرپشن کیسس کی طرح سپریم کورٹ کو گجرات فسادات کی تحقیقات آزادانہ ایجسنی کے حوالے کرنا چاہئے تھا کیونکہ ایس آئی ٹی کو گرفتار کرنے یا تلاشی لینے کے بہت کم اختیارات حاصل تھے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ کرپشن سے متعلق کیسس پر نظر رکھنے کو اہمیت دی جارہی ہے۔ میرے خیال میں انسانیت کو زندہ رکھنے سپریم کورٹ کو گجرات فسادات سے متعلق تمام کیسس پر آزادانہ تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ نظر رکھنی چاہئے تھی۔

Rahul Gandhi Addressing a Public Rally in Pratapgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں