اسرائیل نے مغربی کنارہ میں 184 نئی تعمیرات کو منظوری دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

اسرائیل نے مغربی کنارہ میں 184 نئی تعمیرات کو منظوری دی

یروشلم۔
(رائٹر)
اسرائیل کی یروشلم یونیورسٹی نے فلسطین کے ساتھ متنازعہ مغربی کنارے کی دو یہودی بستیوں میں 184 نئے مکانوں کی تعمیرات کو منظوری دے دی ہے، جس سے فلسطین میں ایک بار پھر ناراضگی میں اضافہ ہوگیاہے۔ میونسپلٹی کے ایک ترجمان نے کل بتایاکہ مقامی پلاننگ کمیٹی نے پرائیوٹ بلڈروں کے ذریعہ کئی برس قبل خریدی گئی زمین پر نئی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے۔ حارہوما میں 144 اور ایک دیگر کالونی میں 40نئے گھروں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔ فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے ایک سینئر رکن حسن اشراوی نے فلسطین کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل موجودہ امن مذاکرات کو ناکام بنانے اور علاقہ میں تشدد اور شدت پسندی کو اکسانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ تین برس کہے وقفہ کے بعد امریکہ کی ثالثی سے دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوئے تھے۔

Israel expands settlement construction, approves 184 new homes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں