26/مارچ واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
شمالی کوریا نے دو اوسط فاصلے کو نوڈانگ بالسٹک میزائل فائر کئے ۔ امریکہ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بالسٹک میزائل کے تجربات امریکہ کے لئے خطرہ ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ شمالی کوریا کے یہ میزائل تجربات پریشانی کا باعث ہیں ۔ شمالی کوریا نے 26 مارچ کو اس کے ساحل سے دو بالسٹک میزائل داغے ہیں اور وہ جاپا ن کے سمندر میں گرے۔ یہ نہیں معلوم ہوا کہ شمالی کوریا نے میزائل داغنے سے پہلے وارننگ دی تھی یا نہیں۔ بالسٹک میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف ورزی ہے ۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم کوریائی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سیکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1718 اور 1874 کے تحت اور قرارداد نمبر 2094 کے تحت بالسٹک میزائل ٹکنالوجی کا استعمال خلاف ورزی ہے ۔ 1874 اور 2094 قرار دادوں کے ذریعے شمالی کوریا کو پابند کیا گیا کہ بالسٹک میزائل ٹکنالوجی کا استعمال نہ کرے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنے حریفوں اور سیکورٹی کونسل کی مدد سے شمالی کوریا کے خطرے کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔ شمالی کوریا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے ۔North Korea test fires two medium-range ballistic missiles
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں