دریں اثناء سرینگر میں آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر جموں وکشمیر عمر عبداﷲ نے آج کہاکہ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی سچائی کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہتے ہیں۔ جموں ریجن کے ضلع کٹھوا کے ہیرانگر علاقہ میں نریندر مودی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جہاں مودی نے بی جے پی کی انتخابی مہم شروع کی، عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ "نامو" سچائی کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہتے ہیں۔ وہ میرے حوالے سے کچھ کہتے ہیں لیکن یہ بات بھی درست نہیں ہوتی۔ مودی صاحب آپ میرا حوالہ دیں لیکن درست طورپر۔ عمر عبداﷲ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ٹی وی پر مودی کی ریالی نہیں دیکھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پیام میں کہاکہ ان لوگوں کیلئے جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں ٹی وی پر اس ریالی کا مشاہدہ کررہا ہوں، آپ کو مایوس کرتے ہوئے افسوس ہورہا ہے۔ مجھے صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کیا کہ "کیوں کہ مجھ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ انہوں نے جموں میں مودی کی قبل ازیں منعقدہ ریالی کی فضا سے لی گئی تصویر اپنی ٹوئٹر سائٹ پر پوسٹ کرنے پر بی جے پی میں برہمی کا بھی حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاید بی جے پی اس لئے برہم ہوئی تھی کیونکہ جموں سٹی میں مودی کی گذشتہ ریالی میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کے بارے میں اس کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی تھی۔ وارانسی میں پی ٹی آئی کے بموجب عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر اروند کجریوال کو
AK49 اور"پاکستانی ایجنٹ" کا نام دینے کے، نریندر مودی کے اقدام پر جوابی وار کرتے ہوئے کجریوال نے کہا ہے کہ ایسے ریمارکس، امیدوار وزارت عظمی زیب نہیں دیتے۔ وارانسی کے موضع کردھانا میں اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ "مودی کو چاہئے کہ وہ مسائل پر بات کریں اور بدزبانی نہ کریں۔ ایسے الفاظ "اُس شخص کو زیب نہیں دیتے جو وزارت عظمی کا امیدوار ہے"۔ کجریوال نے کہاکہ مودی نے تو مجھ سے ملاقات تک نہیں کی جبکہ میں گجرات میں ترقی کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ قبل ازیں جموں میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے وزیر دفاع اے کے انٹونی اور کجریوال کو "پاکستان کے ایجنٹس اور ہندوستان کے دشمن" قرار دیاتھا۔ مودی نے کہاتھا کہ "پاکستان کیل ایک منفرد طاقت کی حیثیت سے 3اے کے ابھرے ہیں۔ ایک تو اے کے 47(رائفل) ہے جو کشمیر میں خون ریزی کیلئے استعمال کی گئی ہے۔ دوسرا، اے کے انٹونی ہیں جو پارلیمنٹ کو یہ اطلاع دیت یہیں کہ پاکستانی فوج کا لباس پہنے ہوئے لوگوں نے ہمارے سپاہیوں کا سرقلم کیا ہے جبکہ ہماری فوج کہتی ہے کہ پاکستانی آئے تھے۔ تیسرا اے کے AK49 ہے جس نے ایک نئی پارٹی کو جنم دیا ہے۔ نریندر مودی کا اشارہ اروند کجریوال کی طرف تھا جنہوں نے بحیثیت چیف منسٹر دہلی 49 دن عہدہ پر فائز رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
Modi calls Kejriwal, AAP anti-national Pakistani agents
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں