حیدرآباد میں پاسپورٹ سیوا پروگرام کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

حیدرآباد میں پاسپورٹ سیوا پروگرام کا آغاز

حیدرآباد
(ایس این بی)
چیف پاسپورٹ آفیسرملتیش پردیشی نے کہاکہ ہیکہ پاسپورٹ کے حصول کوآسان سے آسان تربنانے کیلئے اسکیم’’پاسپورٹ سیواپروگرام‘‘کاآغازکیاجارہاہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پاسپورٹ آفس پرمسٹر مکتیش نے کہاکہ درخواست گذاروں کووقت مقررہ پرصاف وشفاف اندازمیں پاسپورٹ حاصل کرنے کی اس پروگرام کے ذریعہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ملک کے تمام77پاسپورٹ مراکزپراس اسکیم کومتعارف کیاجائے گاجس کے ذریعہ سالانہ1600کروڑکی آمدنی حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔انہوں نے میڈیاکوبتایاکہ حیدرآبادر یجنل پاسپورٹ سنٹرکی آمدنی تقریبا103کروڑ روپئے تھی ملک بھرکے ریجنل پاسپورٹ مراکز 2014-15کے لئے ایک کروڑپاسپورٹ جاری کرنے کانشانہ مقررکیاگیاتھا۔مسٹر مکتیش نے کہاکہ امریکہ اورچین دوایسے ممالک ہیں جوسالانہ ایک لاکھ پاسپورٹ جاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ2013میں72.76لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے71.28لاکھ افرادکوپاسپورٹس جاری کئے گئے اس کے علاوہ بیرون ممالک میں مقیم تارکین وطن کی13.58لاکھ درخواستیں انڈین پاسپورٹ مراکزکووصول ہوئیں۔2012کے مقابلے2013میں15فیصدزائد پاسپورٹس کی اجرائی میں اضافہ ہوا۔حیدرآبادریجنل پاسپورٹ آفیسرسریکارریڈی نے کہاکہ حیدرآبادریجنل پاسپورٹ آفس کو2013میں7.84لاکھ پاسپورٹ درخواست فارم وصول ہوئے ہیں اورتقریبا7.76لاکھ درخواست گذاروں کوپاسپورٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔پاسپورٹس کی تیزترین اجرائی میں حیدرآبادپاسپورٹ آفس کوملک میں چوتھامقام حاصل ہے اورہندوستان بھرمیں حیدرآبادمیں پاسپورٹ کی کاروائی سب سے تیزترہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ درخواست گذارکے فارم داخل کرنے کے اندرون17یوم پولیس تحقیقات مکمل کی جاتی ہیں جبکہ دیگرریاستوں میں پولیس ویریفکشن کیلئے49دن درکارہوتے ہیں۔مسٹرسریکارریڈی نے پولیس سے تیزترکام کرنے پراظہارتشکرکیا۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کریم نگرمیں پاسپورٹ سیواسنٹرکا8فروری کوآغازہوگا۔اس موقع پرپاسپورٹ سیواکیمپ کاانعقادبھی عمل میں لایاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں