مشرف کے خلاف بستر علالت پر گرفتاری وارنٹ کی تعمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

مشرف کے خلاف بستر علالت پر گرفتاری وارنٹ کی تعمیل

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے سابق حکمراں جنرل پرویزمشرف جن پربغاوت کے الزام میں خصوصی عدالت میں مقدمہ زیردوراں ہے۔ان پرگرفتاری وارنٹ تعمیل کروادیاگیا۔مشرف جوراولپنڈی کے فوجی ہاسپٹل میں شریک ہے ان پرگرفتاری کاوارنٹ تعمیل کروادیاگیا۔خصوصی عدالت جو 70سالہ مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت کررہی ہے جمعہ کے دن مشرف کی گرفتاری کاوارنٹ جاری کیا۔تاہم انہیں25لاکھ روپئے مچلکہ پرضمانت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔عدالت نے اسلام آبادپولیس کوہدایت دی کہ وہ وارنٹ تعمیل کرنے کی تعمیل رپورٹ عدالت کوپیش کردے۔پولیس سے کہاگیاکہ وہ7فروری تک تعمیلی رپورٹ عدالت کوپیش کردے۔پولیس جب وارنٹ تعمیل کروانے فوجی ہاسپٹل پہنچی توری سیپشن پرپولیس کوڈھائی گھنٹہ تک انتظارکروایاگیا۔مشرف کے وکیل جواس وقت دواخانہ میں موجودتھے۔ضمانت25لاکھ روپئے کے بانڈکے تعلق سے پولیس کوواقف کروایا۔خصوصی عدالت میں جب بغاوت کے الزام میں مقدمہ شروع ہوامشرف کسی بھی پیشی میں عدالت میں حاضرنہیں ہوئے۔قبل ازیں مشرف جب خصوصی عدالت میں پیش ہونے جارہے تھے اس وقت راستہ میں ان کے قلب پرحملہ ہوا،اس وقت عدالت لے جانے کے بجائے انہیں فوری راولپنڈی کے فوجی ہاسپٹل مے شریک کروادیاگیا۔اس وقت سے مشرف فوجی ہاسپٹل میں شریک ہیں۔مشرف نے عدالت سے خواہش کی کہ وہ قلب کے علاج کے لیے بیرون ملک جاناچاہتے ہیں۔مشرف نے پاکستان کے اندر
انجیو گرافی کروانے سے بھی انکارکردیا۔ انجیو گرافی ایک ایساٹسٹ ہے جس سے یہ معلوم ہوجاتاہے کہ قلب کامرض ہے۔یانہیں۔اس سے یہ بھی نشاندہی ہوجاتی ہے کہ شریان کے کس مقام پرخون کے دوران میں رکاوٹ ہورہی ہے۔لیکن مشرف نے یہ ٹسٹ پاکستان کے اندرکروانے سے انکارکردیا۔مشرف پرالزام ہے کہ انہوں نے دستورکوپامال کرکے2007میں ایمرجنسی نافذکرکے ججس کوحراست میں رکھا۔پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ریٹائرفوجی جنرل پرمقدمہ چلایاجارہاہے۔اگرمشرف کوسزاہوتوسزائے حبس دوام ہوسکتی ہے یاپھرسزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔مشرف کانام اگزٹ کنٹرول فہرست میں موجودہے۔یعنی وہ ملک سے باہرسفرنہیں کرسکتے۔
arrest warrant against Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں