غیر مقیم ہندوستانیوں کیلیے آن لائن ووٹنگ کی تجویز - الیکشن کمیشن کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-23

غیر مقیم ہندوستانیوں کیلیے آن لائن ووٹنگ کی تجویز - الیکشن کمیشن کا غور

الیکشن کمیشن غیر مقیم ہندوستانیوں( این آر آئیز)کے لئے آن لائن رائے دہی کے انتظامات کی تجویز غور کر رہا ہے ۔ اس سے قبل کمیشن کو بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی جانت سے متعدد نمائندگیاں وصول ہوئی تھیں، تاہم سمجھا جاتا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مذکورہ تجویز کی صورت گری نہیں ہوسکے گی، تاہم این آر آئیز ، مستقبل میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے خواہ وہ وطن سے دور ہی کیوں نہ رہیں، الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو حال ہی میں مذکورہ تجویز(آئن لائن ووٹنگ) سے متعلق کئی درخواستیں وصول ہوئیں، ان میں سے ایک تجویز رکن راجیہ سبھا وصنعت کار نوین جندل نے پیش کی اور ایک ایسی ہی تجویز وزارت سمندر پار امور سے ملی ہے ۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ "اس تجویز کی صورت گری کے لئے بہت سارا کام درکار ہے اور قانون میں مناسب تبدیلیوں کے لئے ونیز نقائص سے پاک آئن لائن انتظام کرنے کے لئے ایک مکمل سال لگ سکتا ہے ۔ مذکورہ انتظام کے ذریعہ رائے دہی کی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ عام انتخابات کے بعد ہم اس معاملہ کو مزید سنجیدگی سے آگے بڑھائیں گے" ۔ رائے دہی کے 3متبادلات(1)پوسٹل بیالٹ (2) بیرون ملک ہندوستانی مشن رائے دہی یا (3)آن لائین ووٹنگ میں عہدیداروں نے آخر الذکر آن لائن ووٹنگ کی تائید کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بیرون ملک ہندوستانی مشنوں میں رائے دہی کے انتظام کے لئے کافی وسائل نہیں ہیں اور نہ پیپر بیلٹس ، ذریعہ میل بھیجنے اور گنتی کے لئے ووٹوں کو بر وقت حاصل کر نے کے لئے کافی وقت ہے ۔ ایک اندازہ کے بموجب بیرونی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی برسر کار ہیں جن میں 60لاکھ ہندوستانی ، آسانی سے رائے دہی کی عمر کے دائرہ میں آتے ہیں اور یہ رائے دہندے، انتخابی نتائج پر قابل لحاظ طریقہ سے اثر انداز ہوسکتے ہیں بالخصوص پنجاب ، گجرات ، کیرالا جیسی ریاستوں میں جہاں ہندوستانیوں کی ایک قابل لحاظ تعداد بیرونِ ملک ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ قانون عوامی نمائندگی (1951) میں ترمیم کے ذریعہ این آر آئیز کو 2010میں رائے دہی کا حق دیا گیا تھا۔ سمندر پار سے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے لئے الیکشن کمیشن کو وزارتِ قانون سے ایک اور ترمیم کی سفارش کرنی ہوگی اور اس امر کو بھی یقینی بناناہوگا کہ بیالٹ کی رازداری برقرار ہے اور سیکوریٹی امور بھی ملوث ہیں ۔

Election Commission considering online voting arrangement for NRIs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں