راہول گاندھی کی مخالف کرپشن مہم پر بی جے پی کا طنز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-23

راہول گاندھی کی مخالف کرپشن مہم پر بی جے پی کا طنز

بی جے پی نے آج مخالف کرپشن مہم میں تاخیرسے شامل ہونے والے راہول گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششیں نیک نیتی پرمبنی نہیں ہے کیوں کہ انہوں نے اس سے پہلے کئی اسکامس پراظہارخیال نہیں کیاجویوپی اے کے دوراقتدارمیں سامنے آئے ہیں۔ششماسوراج نے راہول گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اب مخالف کرپشن کی عدم منظوری کے لئے بی جے پی کوذمہ دارٹھہرانے کی کوشش کررہی ہے۔یہ سوچوہے کھاکے بلی حج کوچلی کے مترادف ہے۔بائیں بازواورعلاقائی جماعتوں کے مجوزہ تیسرے محاذمستردکرتے ہوئے بی جے پی نے کہاکہ ملک ناکام نظریات کوبرداشت نہیں کوسکتا۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے قائد ارون جیٹلی نے کہاکہ ملک اس طرح کے نظریات کوقبول نہیں کرسکتا۔بظاہروہ سابق میں کئے گئے اس طرح کی کوششوں کاحوالہ دے رہے تھے۔اخباری نمائندوں کی جانب سے اس سوال پرکہ بائیں بازوکی جماعتوں اورجے ڈی یو،ایس پی،بی جے ڈی جیسی جماعتیں ایک بیانرتلے جمع ہونے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔جیٹلی نے کہاکہ تیسرے محاذکانظریہ ناکام ہے اوراس کے لیے ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ملائم سنگھ یادوسماج وادی پارٹی،نتیش کمارجے ڈی یو،ایچ دی دیوے گوڑاجنتادل ایس اوربائیں بازوکے قائدین نے حال ہی میں ملاقات کی اورغیرکانگریسی اورغیربی جے پی محاذقائد کرنے کی تجویزپیش کی۔عام انتخابات سے قبل’یوپی اے۔IIکوہدف ملامت بناتے ہوئے بی جے پی نے کہاکہ حکومت اعتمادسے محروم،مفلوج پالیسی اورقیادت کی خلاء سے متاثرہوئی ہے۔گزشتہ5سال میں بڑے پیمانہ پراسکام اورمعاشی بحران کاسامناکرناپڑاہے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن قائدسشماسوراج اورارون جیٹلی نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ5سال کے دوران حکومت کوکرپشن کے سنگین الزامات کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ان سکامس کی وجہ سے حکومت کااعتمادمتاثرہوااوریوپی اے۔IIکے دورمیں دستوری اداروں جیسے پارلیمنٹ،سی اے جی،سی وی سی،پی اے سی اورجے پی سی کے وقارمیں کمی دیکھی گئی۔سشماسوراج کہاکہ نئی حکومت کوان اداروں کے وقار کوبحال کرنے کے لیے بڑے چیلنج درپیش ہوں گے۔

BJP terms Rahul fake anti-corruption crusader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں