وزارت قانون کو سی بی آئی کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

وزارت قانون کو سی بی آئی کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی

نئی دہلی
(پی ٹی آئی )
سی بی آئی نے وزارت قانون کو اضافی دستاویزات اور تازہ بیانات پیش کرتے ہوئے یہ رائے طلب کی ہے کہ آیا عشرت جہاں کیس میں انٹلیجنس بیورو کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے منظوری لینے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ سی بی آئی کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے دستاویزات کا تازہ سیٹ طلب کیا تھا جو اسے فراہم کردیا گیا ہے ۔ تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ ایجنسی کو فرضی انکاؤنٹر کیس میں انٹلیجنس بیورو کے چار عہدیداروں کے خلاف مقدمہ چلانے دوبارہ منظوری لینے کی ضرورت ہے کہ نہیں۔ ذرائع نے تاہم وضاحت کی کہ ضمنی چارج شیٹ تقریبا تیار ہے اور اگر وزارت قانون بر وقت مشورہ نہ دے تو ایجنسی کسی با اختیار عدالت کے سامنے قطعی رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیشترفت کر سکتی ہے ۔ حکومت کے محکمہ قانون نے سی بی آئی سے کہا تھا کہ وہ مناسب دستاویزات فراہم کرے تاکہ انٹلیجنس بیورو کے خصوصی ڈائر کٹر (ریٹائرڈ) راجندر کمار اور دیگر تین عہدیداروں ،پی متل ،ایم کے سنہا اور راجیو وانکھیڈے کے خلاف مقدمہ چلانے پیشگی منظوری کی ضرورت پر رائے دی جاسکے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں