پاکستان میں معاشی ترقی حوصلہ افزا - وزیر خزانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

پاکستان میں معاشی ترقی حوصلہ افزا - وزیر خزانہ

دبئی
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے وزیرفینانس نے آج کہاکہ ملک کی معاشی ترقی حوصلہ افزاہے اورجنوری میں محاصل کاحصول26فیصدتک بڑھ گیا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈمشن برائے پاکستان کے سربراہ کے ساتھ ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے مزیدکہاکہ آئی ایم ایف،مرکزی بینک کے خالص اثاثہ جات سے کم وپیش مطمئن نظرآتاہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے3سال تک6.7بلین ڈالرقرض دینے سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کوامکانی نقصان سے بچایاتھا۔اس قرض کے جواب میں پاکستان کونقصان زدہ سرکاری کمپنیوں کوخانگی شعبہ کوحوالے کرنے کے ضمن میں کئے گئے وعدے جیسے اصلاحات پرعمل کرناپڑے گا۔ڈارنے کہاکہ پاکستان میں اصلاحات کاعمل صحیح پٹری پرنظرآرہاہے۔

Pakistan finance minister says growth encouraging, tax collection up

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں