متنازعہ جزائر پر دعویٰ تاریخی بنیاد پر - چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

متنازعہ جزائر پر دعویٰ تاریخی بنیاد پر - چین

بیجنگ
(یواین آئی)
چین نے متنازعہ جنوبی چین کے بحری علاقہ پراپنے دعوے کے بارے میں امریکہ کی نکتہ چینیوں کومستردکردیااورکہاکہ اس علاقہ پراس کادعوی تاریخی بنیادپرہے اوراسے بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے امریکہ سے یہ بھی کہاکہ اس علاقہ میں امن کوفروغ دینے کے معاملے میں اس نے اہم کرداراداکیاہے۔چین کے وزیرخارجہ کے ترجمان ہونگ لےئی نے کہاکہ امریکی کانگریس کے سامنے اس ملک کے کچھ افسروں نے جوتبصرہ کیاہے کہ وہ مثبت نہیں ہے۔اس معاملے میں امریکہ کودلائل پرمبنی اورغیرجانبدارانہ موقف اختیارکرناچاہئے۔اسے علاقے میں استحکام کے قیام کے لئے مثبت رول اداکرناچاہئے۔ہونگ لےئی نے امریکہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس تنازعہ سے متعلق’’متوازن اورشفاف‘‘رویہ اپنائے۔چین نے امریکہ کے ان الزامات کومستردکیاہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ علاقہ پربتدریج کنٹرول بڑھانے کے لیے اسے مبہم دعوے کررہاہے جوبین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لےئی نے ایک بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس تنازع سے متعلق’’متوازن اورشفاف‘‘رویہ اپنائے۔چین کادعوی ہے اس بحیرہ میں35لاکھ مربع کلومیٹرکاتقریباتمام ہی علاقہ اس کی ملکیت ہے۔ویتنام،فلپائن،تائیوان،ملائیشیااوربرونائی بھی جنوبی بحیرہ چین کے حصوں پرملکیت کے دعویدارہیں۔مشرقی ایشیاکے لیے نائب امریکی وزیرخارجہ ڈینےئل رسل نے گزشتہ بدھ کوکانگریس کی ایک کمیٹی کونائن ڈیش لائن سے متعلق دعوے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔رسل کاکہناتھاکہ زمین کی بنیادپرسمندری حقوق کے دعوے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں ہوتے۔اس لیے چین کوبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہےئے اوراپنے دعوے کی وضاحت یااُسے درست کرناہےئے۔رسل نے مشرقی بحیرہ چین بھی چین کے اقدامات پرتحفظات کااظہارکیاتھاجہاں بیجنگ نے حال ہی اس متنازعہ علاقے پراپنی دفاعی فضائی حدودوضع کرنے کااعلان کیاتھاجن کی ملکیت کادعویدارجاپان بھی ہے۔امریکی عہدیدارنے اس اقدام کو،غلط سمت میں اٹھایاگیاقدم،قراردیتے ہوئے چین کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہ دفاعی فضائی زون کہیں اوروضع کرے۔
China Rejects US Objection to South China Sea Claims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں