چین ،سرحدی مسئلہ کی جلد از جلد یکسوئی کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-08

چین ،سرحدی مسئلہ کی جلد از جلد یکسوئی کا خواہاں

بیجنگ
(پی ٹی آئی )
متنازعہ سرحدی معاملہ پر ہند ۔ چین مذاکرات کے 17ویں مرحلہ کے موقع پر بیجنگ نے آج کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین سرحدی علاقوں سے متعلق مسئلہ کی جلد یکسوئی اور باہمی طور پر قابل قبول معاہدہ کیلئے تیار ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ مسئلہ کی جلد یکسوئی دونوں ہی ممالک کے مفاد میں ہوگی ، یہ ایک اسٹرا ٹیجک نشانہ ہے جسے دونوں حکومتوں نے تیار کیا ہے ۔ ہندوستان اور چین کے مابین سرحد کے مسائل پر نئی دہلی میں 10اور11فروری کو خصوصی نمائندوں کے مابین بات چیت کا 17واں مرحلہ ہوگا ۔ دونوں ممالک نے گزشتہ برس بارڈ رڈیفنس کو آپریشن اگریمنٹ(بی ڈی سی اے) متعارف کرایا تھا جس کے بعد بات چیت کا یہ پہلا مرحلہ ہوگا ۔ ان مذاکرات میں قومی سلامتی مشیر شنکر مینن اور چین کے ریاستی کونسلر یانگ جچی اپنے وفدکی قیادت کریں گے ۔ ہونگ لی نے کہا کہ چین بات چیت کے مرحلہ کو آگے بڑھانے کیلئے ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے ، اس سے دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطہ اور تبادلوں کی راہ ہموار ہوگی ۔ ہونگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے بات چیت کے پچھلے 16مرحلوں کے دوران مختلف متنازعہ مسائل کی یکسوئی کافی اقدامات کئے ۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کاآغاز 2003ء سے ہوا اور اسی دوران کئی مسائل کی یکسوئی عمل میں آئی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ہی فریقین اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ باہمی تعلقات پر سرحد کے مسائل کو غالب نہ آنے دیا جائے ۔ سر حد کے مسئلہ کی قطعی یکسوئی سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سرحدی علاقوں میں امن واستحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کو یقینی بنایا ہوگا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں