changes needed in higher education system -Pranab
اعلی تعلیم میں ہندوستان نے اپنے موقف کوبہتربنالیاہے۔اس بات کومحسوس کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہاکہ اس سلسلہ میں مزیداقدامات کرنے چاہئے کیونکہ امریکہ اورجرمنی جیسے ممالک تعدادمیں ہمارے ملک سے کہیںآگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم کے شعبہ میں اپنے نام درج کروانے کے معاملہ میں6فیصدسے7فیصد تک اضافہ ہواہے مگرہمیں اب بھی یہ ذہن میں رکھناچاہئے کہ ہندوستان جرمنی اورامریکہ جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔جہاں ناموں کے اندراج کاتناسب علی الترتیب27اور37فیصدہے۔انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ طلبہ کوسماج،ملک اورمادرعلمی کی خدمات انجام دینی چاہئے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں