بہار کی پہلی مسلم خاتون وزیر پروین امان ﷲ مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

بہار کی پہلی مسلم خاتون وزیر پروین امان ﷲ مستعفی

پٹنہ۔
(آئی اے این ایس)
ریاست بہار کی پہلی مسلم وزیر پروین امان ﷲ (وزیر سماجی بہود) نے آج نتیش کمار کا بینہ اور جنتا دل یو کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا۔انہوں نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے کابینہ اور جنتا دل یو سے استعفٰی دے دیا اور یہ مکتود استعفٰی چیف منیسٹر کو بھیج دیا ہے۔پروین امان ﷲ نے کا بینہ اور پارٹی سے مستعفٰی ہونے کے اپنے فیصلہ کی وجوہات کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا تا ہم موجودہ سٹم کے خلاف اپنے غصہ کا صرف اشارتا اظہار کیا کہ اس ستم نے انہیں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے سے روکا ہے ۔پروین ام۔ان سفارت کار سے سیاستداں بنے سیدشہاب الدین مرحوم کی دختر اور سینئر آئی اے ایس آفیسر افضل امان ﷲ کی شریک حیات ہیں۔ انہوں نے کسی اور سیاسی جماعت میں اپنے جلد شامل ہونے اور آنے والے لوک شبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ "اس بارے میں میں جلد اطلاع دے سکتی ہوں "۔پروین امان ﷲ نے جن کی عمر 49سال ہے کہا ہے کہ وہ پھر ایک بار سماجی خدمت کا بیزہ اٹھا سکتی ہیں۔انہوں نے 2010کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ضلع بیگو سرائے کے مسلم اکثریتی حلقہ صاہب پور کلاں سے کامیابی حاصل کی تھی۔پی ٹی آئی کے بمو جب ایک ممتاز مسلم قائدو ریاستی وزیر سماجی بہبود پروین امان ﷲ کے استعفٰی سے لوک سبھا انتخابات سے قبل بہار کی نتیش کمار حکومت کو ایک دھکا پہنچا ہے۔پروین امان ﷲ نے مزید بتایا کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا جنتا دل یو سے ان کے استعفٰی سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ اس پارٹی کو ایک "ڈوبتاجباز" سمجھتی ہیں انہوں نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ "میری یہ نیک خواہشات جتنا دل یو کے ساتھ ہیں۔ پروین امان ﷲ کے شوم افضل امان ﷲ بیوروآف انڈین اسانڈرڈکے موجودہ ڈائرکٹر جنرل ہیں۔ پروین امان اﷲ نے بتایاکہ انہوں نے کچھ عصہ قبل ہی عہدہ وزارت سے استعفیٰ دینے کا ذہن بنالیاتھا "لیکن راجیہ سبھا کے انتخابات ختم ہونے کے بعد میں نے آگے قدم بڑھانے یعنی مستعفی ہوجانے کا فیصلہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں