اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے آج کہاکہ وہ ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے عہدپرقائم ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کے پائیدارتعلقات قائم کئے جائیں۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے ان خیالات کااظہارکیا۔گذشتہ سال وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعدسے نوازشریف مسلسل اس خواہش کااظہارکررہے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جائیں تاہم خطہ قبضہ پر7ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعددونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی کشیدگی پیداہوگئی۔نوازشریف نے کہاکہ اندرون ملک امن کے بغیرخوشحالی نہیں لائی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے تعلق سے نوازشریف نے کہاکہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔دہشت گردی کامسئلہ کوئی ایک فریق حل نہیں کرسکتا۔پوری قوم کومل کردہشت گردی کے خلاف متحرک ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان،پاکستان کااہم پڑوسی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے افغان صدرحامد کرزئی پرواضح کردیاکہ پاکستان،افغانستان کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کرے گا۔پاکستان،افغان زیرقیادت مفاہمتی مذاکرات کی تائیدکرے گا۔ عالمی برادری کوچاہئے کہ وہ افغانستان کی تعمیرنوکے لئے معاشی امدادجاری رکھے۔نوازشریف نے کہاکہ وہ پاکستان کے ایک جمہوری ملک کی حیثیت سے شبیہ کوابھاریں گے۔پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہناچاہتاہے۔ساری دنیانے پاکستان کوایک مقتدرملک تسلیم کیاہے۔اگردستورکوپامال نہ کیاجائے اوردستورپرعمل نہ کیاجائے توپاکستان کی بقاخطرہ میں پڑجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل پربات چیت کرناچاہتے ہیں۔
Pakistan wants resumption of dialogue with India: Foreign Secretary
2014-02-05
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں