شامی باغیوں کو مسلح کرنے کی تجویز درست نہیں - جے کارنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

شامی باغیوں کو مسلح کرنے کی تجویز درست نہیں - جے کارنی

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے شامی بحران کوسیاسی سطح پربات چیت کے ذریعہ حل کرنے کے موقف کااعادہ کرتے ہوئے اس الزام کومستردکردیا کہ وزیرخارجہ کیری نے امریکی حکمت عملی میں تبدیلی کے ساتھ اپوزیشن باغیوں کومسلح کرنے کامطالبہ کیاہے۔وائٹ ہاوز پریس سکریٹری جے کارنی نے روزانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران صحافیوں کوپرزوراندازمیں بتایاکہ شام کی خانہ جنگی کاحل صرف سیاسی سطح پرہی ممکن ہے اوراس تنازعہ کے تصفیہ کاکوئی اورمتبادل موجودنہیں۔صدربارک اوباماکئی موقعوں پراس کی وضاحت کرچکے ہیں۔وہ سرزمین شام پرامریکی فوجی بوٹوں پرکی پرچھائیں پڑنے کے خلاف ہیں اوران کاانتظامیہ ایک ایسی پالیسی پرعمل پیراہے جس کے تحت فریقین پرجنیوااعلامیہ کے مطابق بات چیت کے ذریعہ تنازعہ حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالاجاسکے۔جے کارنی نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے احساس ظاہرکیاکہ شام کابحران حل کرنے سے متعلق کسی متبادل کاکوئی امکان نہیں۔بات گھوم پھرکراسی نقطہ پرپہنچتی ہے کہ سیاسی سطح پربات چیت کے ذریعہ تنازعہ کاتصفیہ ہو۔صحافیوں نے اس جانب اشارہ کیاتھاکہ2امریکی سنیٹرس جان میکین اورلنزے اگرہم نے صدربشارالاسدافواج کوشکست سے دوچارکرنے کے لیے باغیوں کومسلح کرنے کی تائیدکی تھی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ وائٹ ہاوزنے بھی اسے بے معنی اورفضول کہتے ہوئے وضاحت کی کہ جان کیری نے ہرگزایسانہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ یہ محض کردارنگاری ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ جان میکن اورلنزے گراہم ہماری پالیسی کوکس زوائیہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس عمل میں جان کیری کے نقطہ نظرکی کوئی گنجائش نہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض ارکان کانگریس شام میں باغیوں کومسلح کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔تاہم جان کیری نے میونک میں اجلاس کے کسی بھی مرحلہ میں ایسی رائے کااظہارنہیں کیاکہ باغیوں کوہلاکت خیزاسلحہ سے لیس کیاجائے۔یہ معاملہ ایساہے کہ ارکان اسی بات کاتذکرہ سننے کے خواہاں ہوتے ہیں جووہ سننے کے متمنی ہوتے ہیں۔انہیں دراصل اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی کہ حقیقی معنوں میں کیاکہاگیا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جان کیری کی ترجمان جنیفرساکی نے بھی یہ وضاحت کی کہ جان کیری نے کسی بھی مرحلہ میں شامی باغیوں کومسلح کرنے کی تجویزپیش نہیں کی۔
US denies Kerry favoured arming Syrian rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں