سعودی عرب میں غیر مجاز ورکرس وطن واپسی کے لیے بےچین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

سعودی عرب میں غیر مجاز ورکرس وطن واپسی کے لیے بےچین

دبئی
(آئی اے این ایس)
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی کلینرس کاایک گروپ وطن واپس ہونے کے لئے بے چین ہے کہ ان کے اموری معاہدہ کی میعاد2سال قبل ہی مکمل ہوچکی ہے جس کے سبب انہیں بدترین رہائشی ماحول میں زندگی گزارنی پڑرہی ہے۔ان میں سے بیشترورکرس کاتعلق آندھراپردیش،بہاراوراترپردیش سے ہے۔دی عرب نیوزنے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ شہرطائف میں نگہداشت کیلئے محضوص کنٹراکٹنگ کمپنی نے2010میں ان ورکرس کی بھرتی کی تھی۔انہیں نہ توبروقت تنخواہیں اداکی گئیں اورنہ سہولتوں کی فراہمی پرتوجہ دی گئی۔انہیں اقامہ پرمٹس بھی جاری نہیں کیاگیا۔طائف میونسپلٹی کاکلیننگ پراجکٹ ایک کنٹراکٹرکے تحت ہے۔ایک ورکرنے اپناحال زاربیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم شدیدمایوسی کاشکارہیں کہ گزارے کے وسائل سے محروم ہیں۔ہمارے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں۔ہم اپنے آجرسے ناطہ توڑنے اوروطن واپس لوٹنے کوبے چین ہیں۔ورکرس نے بتایاکہ میونسپالٹی کلیننگ کمپنیوں کاعام رویہ یہی ہے کہ وہ اقامہ(رہائشی اجازت نامہ)ورکرس کے حوالہ نہیں کرتیں حتی کہ گذشتہ سال غیرمجازورکرس کے خلاف مہم میں ان کے ایک ساتھی کوگرفتاربھی کرلیاگیا۔
Illegal Workers in Saudi Arabia anxious to return

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں