کوریائی جنگ - بچھڑنے والے خاندانوں کو ملانے دونوں ممالک کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

کوریائی جنگ - بچھڑنے والے خاندانوں کو ملانے دونوں ممالک کا اتفاق

سیول
(یواین آئی)
جنوبی کوریانے کہاکہ1950-53میں کوریائی جنگ کے دوران بچھڑنے والے خاندانوں کوملانے کے مسئلہ پربات چیت کیلئے شمالی کوریاضامندہوگیاہے۔اس سلسلہ میں رواں ہفتہ مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔3برس سے زائد وقفہ کے بعدگذشتہ ماہ شمالی کوریابچھڑے ہوئے خاندانوں کودوبارہ ملانے کے سلسلہ میں بات چیت کیلئے آمادہ ہواتھاجس کیلئے اس نے جنوبی کوریاسے تاریخ طے کرنے کوکہاتھا۔جنوبی کوریانے17یا/22فروری کی تاریخ طے کی تھی اوراس پرعملدرآمدکے مسئلہ پرتفصیلی بات چیت کیلئے شمالی کوریاکومدعوکیاتھالیکن ایک ہفتہ تک شمالی کوریانے اس کاکوئی جواب نہیں دیا۔جنوبی کوریاکے اتحادسے متعلق وزارت نے بتایاکہ شمالی کوریانے کل اس کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ چہارشنبہ یاجمعرات کوکسی سرحدی موضع میں بات چیت ہونی چاہئے۔اس نے2میں سے ایک تاریخ طے کرنے کااختیارجنوبی کوریاکودیاہے۔شمالی کوریانے حالیہ عرصہ میں جنوبی کوریاکے خلاف اپنے تیورکچھ نرم کئے ہیں اورباہمی خیرسگالی کوفروغ دینے والے کئی اقدامات کئے ہیں۔
Two Koreas to hold talks on family reunions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں