سعودی عرب - ماں کا دانت توڑنے پر ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

سعودی عرب - ماں کا دانت توڑنے پر ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا

ریاض
(پی ٹی آئی )
ایک سعودی شہری کو جس نے اپنی ماں کے منہ پر گھونسہ مار کر ماں کے دانت کو توڑ دیا تھا ۔ سزا کے طور پر اس کے بھی دانت کو توڑ دیا جائے گا اور اس کو 5سال قید کی سزا کے علاوہ 2400کو ڑے بھی لگائے جائیں گے ۔ 30سالہ شخص نے کار میں سفر کے دوران ماں سے لڑنے جھگڑنے کے دوران منہ پر گھونسہ مار کر اس کا دانت توڑ دیا ۔ ایک سیکیورٹی چک پوسٹ پر خاتون نے پولیس سے شکایت کی اور اس کو بچانے مدد طلب کی ۔ کاتون کو دوا خانہ میں شریک کیا گیا اور اس کے لڑکے کو گرفتا ر کرلیا گیا اور اس کو مکہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ شخص اپنی ماں پر حملہ کے وقت اچھی ذہنی حالت میں تھا اور وہ شراب کے نشہ میں بھی نہیں تھا ۔ عدالت نے اس شخص کو 5سال قید کی سزا دی اور
2400کوڑے لگانے کی ہدایت دی ۔ عدالت نے کوڑے لگانے کی سزا وقفہ وقفہ سے میقاتی انداز میں دینے کا حکم دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہر دس دن کے وقفہ سے اس شخص کو 40،40کوڑے لگاکر 2400کوڑے لگانے کی سزا کی تکمیل کی جائے ۔ جیسا کو تیسا کے انداز میں عدالت نے سزا سادر کی یعنی دانت کے بدلے دانت کی سزا کے طور پر لڑکے کے بھی دانت توڑ دینے کا حکم دیا ۔
Saudi mother-beater gets 2,400 lashes 5 years jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں