بی جے پی اقتدار کیلئے خونی سیاست پر عمل پیرا - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

بی جے پی اقتدار کیلئے خونی سیاست پر عمل پیرا - راہل گاندھی

راہول گاندھی نے آج بی جے پی الزام عائد کیاکہ وہ’’خونی سیاست‘‘ کاراستہ اختیارکرتے ہوئے ایک مذہب کودوسرے اورایک ذات کودوسری ذات کے مدمقابل لاکھڑکررہی ہے تاکہ بہرقیمت اقتدارحاصل کیاجاسکے۔انہوں نے اپوزیشن پرکانگریس کی تنقیدمیں شدت پیداکردی۔کانگریس کے نائب صدرنے یہ بھی بتایاکہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں انسدادرشوت ستانی آرڈنینس کوپیش کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بی جے پی خونی سیاست پرعمل کررہی ہے۔اسے اقتداراوربہرقیمت صرف اقتدارہی دکھائی دیتاہے۔وہ مختلف طبقات اورذاتوں کوایک دوسرے کے مدمقابل لاکھراکرسکتی ہے اگراقتدارغصب کرنے کیلئے ضروری ہوتووہ خون ریزی سے بھی تامل نہیں کرے گی۔راہول نے یہاں کے پریڈگراؤنڈپرریالی میں اس بات کااظہارکیا۔راہول نے بتایاکہ اس کے برخلاف کانگریس بعض اوقات توقعات کی تکمیل نہ بھی کرسکے تووہ عوام کے دکھ دردمیں کمی پرایقان رکھتی ہے جب کہ صرف اسی پارٹی میں دوراندیشی ویژن موجودہے جس سے ملک اٹل اندازمیں ترقیاتی راستے پرچل سکتاہے۔بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی پرراست تنقیدکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ چیف منسٹرگجرات کرپشن کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ انہوں نے اپنی ریاست میں لوک آیوکت کاتقررنہیں کیابعدازاں عدالتی حکم پریہ کاروائی کی گئی۔انہوں نے بتایاکہ گجرات میں ہنوزایک فردایسابھی ہے جولوک آیوکت کے دائرہ کارمیں شامل نہیں۔اس فردکے علاوہ دیگرعوام لوک آیوکت میں شامل ہیں۔انہوں نے بظاری مودی کے حوالے سے یہ بات بتائی۔پارلیمنٹ میں زیرتصفیہ انسدادکرپشن بل کی منظوری میں حکومت کے ساتھ عدم تعاون پربی جے پی پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے راہول نے بتایا کہ چھ انسدادرشوت ستانی بلزموجودہیں۔انہوں نے میڈیاکواس بارے میں بتایاہے۔ہمارے قائدین بی جے پی قیادت سے بات چیت کرتے رہے لیکن وہ خاموش رہے۔حکومت ہماری ہے ہم آرڈنینس کی شکل میں ان بلزکوآگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مودی کی جانب سے کانگریس سے آزادہندوستان کی اپیل پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے مذہبی اقداربشمول گیتا،قرآن مجیداورگوتم بدھ ودیگرکاتذکرہ کیاتاکہ یہ بتایاجاسکے کہ کانگریس ایک ایسے سیکولرہندوستان کے نظریہ کی نمائندہ ہے جسے دورنہیں کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ ہم افکارپربات چیت کررہے ہیں۔ان کے قائدکاکہناہے کہ کانگریس کونیست ونابودکردو۔انہیں گیتا پڑھنی چاہئے ،وہ گتیانہیں بڑھتے ہیں۔اس میں دوسروں کیلئے عجزوانکسارکے ساتھ کام کرنے کی بات کہی گئی ہے۔گوتم بدھ کے نام کونہیں مٹایاجاسکتاہے اورنہ اشوک اوراکبرکے ساتھ ایساجاسکتاہے۔کانگریس کوبھی نہیں مٹایاجاسکتاہے۔ہم لڑیں گے،ہم کامیابی حاصل کریں گے اورہم حکومت تشکیل دیں گے۔راہول گاندھی نے بتایاکہ گجرات کی خواتین چھوٹے بیوپاریوں اورتاخرجرین اوردرج فہرست زاتوں اورنوجوانوں کی کوششوں کے نتیجہ میں گجرات کوترقی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کانگریس معاشرے کے ان طبقات کوبااختیابنانے پریقین رکھتی ہے جب کہ بی جے پی عوام میں پھوٹ پڑنے ایقان رکھتی ہے۔انہوں نے کانگریس کے موافق جدت پسندپس منظرپرزوردیتے ہوئے یہ بات کی یاددہانی کی کہ اس وقت کے وزیراعظم راجیوگاندھی نے ہندوستان میں کمپیوٹرس کو متعارف کروایاتھا۔انہوں نے بتایاکہ سینئرقائد اٹل بہاری واجپائی بعدازاں وزیراعظم بنے ان کی زیرقیادت بی جے پی نے اس کی پرزورمخالفت کی۔ایک عہدہ اورایک پنشن مسئلہ پرگاندھی نے بتایاکہ یوپی اے حکومت نے مسلح افواج کے دیرینہ زیرتصفیہ مطالبہ کی تکمیل کردی ہے۔انہوں نے خواتین تحفظات بل کی منظوری میں پارٹی کے پابندعہدہونے کااعادہ کرتے ہوئے بتایاکہ اگرہندوستانی کی خواتین کویااختیارنہ بنایاجائے توملک،اعلی ترین طاقت نہیں بن سکتا۔کانگریس جہاں بھی ممکن ہوخواتین کوٹکٹس دے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ودھان سبھااورلوک سبھا میں خواتین کوپچاس فیصدنمائندگی کویقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ کانگریس کایقین ہے کہ اس ملک کی خواتین کے آگے بڑھنے اوراس میں حصہ لینے تک ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔ ؁ْ

BJP practices politics of blood and power: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں