ریلائنس کے گیس کنٹراکٹ کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا - ویرپا موئیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

ریلائنس کے گیس کنٹراکٹ کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا - ویرپا موئیلی

گیس کی قیمتوں میں اضافہ پرجاری تنازعہ کے دوران وزیرتیل ایم ویرپاموئیلی نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے کہاہے کہ"KG-D6"گیس کے کنوؤں کومنسوخ نہیں کیاجاسکتاکیوں کہ نشانہ سے کم پیداوارکے مسئلہ پرثالثی کاعمل جاری ہے۔موئیلی نے وزیراعظم منموہن سنگھ تحریرکردہ13صفحات پرمشتمل مکتوب میں ثالثی کے عمل،کنٹراکٹ کی ضروریات اوریکم اپریل سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے جن اقدامات پرعمل کیاگیاہے ان کے بارے میں وضاحت پیش کی۔اس مکتوب کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے سے خانگی شعبہ کی کمپنی آرآئی ایل اورسرکاری زیرمملکیت اواین جی سی کے کئی گیس کے کنویں اقتصادی طورپرغیرمنافع بخش ثابت ہوں گے۔عام آدمی پارٹی اوراس کے لیڈراروندکجریوال کے ان دعوؤوں کی ترویدکرتے ہوئے کہ آرآئی ایل کوفائدہ پہنچانے گیس کی قیمت بڑھائی گئی ہے،ویرپاموئیلی نے14فروری کومنموہن سنگھ کوایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ2012-13میں اواین جی سی کی قدرتی گیس کی پیداواری لاگت3۔6امریکی ڈالرفی برٹش تھرمل یونٹ تھی۔گہرے سمندرمیں اس کی تازہ کھوج کی پیداواری قیمت امریکی ڈالر4۔2فی بی ٹی یو ہے۔عوامی شعبہ کی تیل کمپنیاں اواین جی سی اورآئیل انڈیالمٹیڈملک کی ضروریات کی تقریبا80فیصدپیدوارعمل میں لاتی ہیں اورامریکی ڈالر4۔2سے8ڈالرفی یونٹ قیمت میں اضافہ سے انھیں سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ کجریوال نے چیف منسٹردہلی کے عہدے سے استعفی دینے سے قبل اینٹی کرپشن بیوروکوحکم دیاتھاکہ وہ ملک میں گیس کی مصنوعی قیمت پیداکرنے اورقیمتوں میں مبینہ طورپراضافہ کرنے کے الزام میں ویرپاموئیلی،ریلائنس انڈیالمٹیڈاوراس کے صدرنشین مکیش امبانی کے خلاف ایف آئی آردرج کرائے۔

Reliance contract cannot be terminated: Oil Minister Veerappa Moily tells PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں