سورت پر نیوکلیر حملہ کرنے انڈین مجاہدین کی منصوبہ بندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

سورت پر نیوکلیر حملہ کرنے انڈین مجاہدین کی منصوبہ بندی

منموعہ تنظیم انڈین کے لیڈربشمول تنظیم کے بانی یسین اورریاض بھٹکل نیوکلیروارہیڈس کااستعمال کرتے ہوئے گجرات کے شہرسورت میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔اس کے لیے وہ پاکستان سے مددلے رہے ہیں،این آئی اے نے عدالت میں277صفحات پرمشتمل اپنی جارج شیٹ میں اس بات کااظہارکیا۔این آئی اے کاکہناہے کہ جولائی2008میں سورت میں انڈین مجاہدین کے کئی دھماکے ناکام ثابت ہوئے۔اس کے بعدانڈین مجاہدین نے سورت پرحملہ کے لیے پاکستان سے نیوکلیرہتھیارحاصل کرنے کی کوشش کی۔انڈین مجاہدین کے دواعلی لیڈروں کی انٹرنیٹ پرگذشتہ سال یکم جون کوہوئی بات چیت کاحوالہ دیتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی نے کہاکہ یسین بھٹکل اورریاض بھٹکل پاکستان سے نیوکلیرہتھیارحاصل کرنے والے تھے۔انڈین مجاہدین نے ہندوستان میں اپنے منصوبوں کاانجام دینے کے لیے نیپال کے ماؤنوارنکسلائٹس سے ہتھیارحاصل کرنے کے لیے ربط پیداکیاتھا۔این آئی اے نے بتایاکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے انڈین کواس بات کی وارننگ دی تھی کہ وہ القاعدہ سے روابط استوارنہ کریں،اسی شرط پراس نے یسین بھٹکل کوعسکری تربیت فراہم کرنے سے انقاق کیاتھا۔ریاض بھٹکل نے القاعدہ سے ربط قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کے جواب میں انڈین مجاہدین نے بھی آئی ایس آئی کوجوابی دھمکی دیتے ہوئے کہاتھاکہ انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے تعاون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔وہ ہرقیمت پرالقاعدہ سے تعلقات قائم کریں گے۔این آئی اے کی چارج شیٹ میں بھی بتایاگیاہے کہ انڈین مجاہدین کے دیگرلیڈراقبال بھٹکل،مرزاشاداب بیگ اوردیگراس بات پرخوش نہیں تھے کہ ان کی تنظیم پرآئی ایس آئی گرفت مضبوط ہوتی جارہی ہے۔بتایاگیاہے کہ ریاض بھٹکل نے القاعدہ اورطالبان سے روابط کے لیے پاکستان کے قبائلی علا قوں کابھی دورہ کیاتھا۔این آئی اے کے مطابق آئی ایس آئی انڈین مجاہدین کومسلسل فنڈفراہم کررہی تھی۔

Indian Mujahideen planned nuclear attack on Surat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں