ہند چین مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

ہند چین مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ

ہندوستان اورچین نے آج اپنی دفاعی شراکت کوآگے بڑھاتے ہوئے کئی اقدامات بشمول اس سال مشترکہ جنگی مشقوں اورآبی سیکیورٹی تعاون کومستحکم کرنے نیزسرحدی تنازعہ پرامن وہم آہنگی برقراررکھنے سے انقاق کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ دفاعی مذاکرات کے چھٹے دورکے دوران حال ہی میں قطعیت دئیے گئے سرحدی معاہدہ کی عمل آوری پربھی بات چیت کی گئی۔کیونکہ یہ مذاکرات یہاں ساوتھ بلاک میں منعقدہوئے ہیں۔چین کی جانب سے دپٹی چیف آف پیپلزلبریشن آرمی وانگ کوان زہوگ نے قیادت کی جبکہ ہندوستانی وفدکی قیادت دفاعی سکریٹری آرکے ماتھرنے کی۔ڈیفنس سکریٹری کی سطح پرمذاکرات کے چھٹے دورکے دوران دونوں ممالک نے سمجھاجاتاہے کہ سرحدی دفاعی تعاون معاہدہ کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔جس پرگزشتہ سال اکتوبرمیں دستخط کئے گئے تھے۔سمجھاجاتاہے کہ چینی سپاہیوں کی جانب سے ہندوستان کی سرحدعبورکرنے کامسئلہ بھی اجلاس میں زیربحث آیا۔چینی سپاہیوں کی حقیقی خط قبضہ میں دراندازی دونوں فریقین کے درمیان بارڈرڈیفنس کواپریشن ایگریمنٹ(بی ڈی سی اے)پرپہنچے کے بعدبھی عمل میںآئی۔ہندوستان نے کہاکہ ہے حالانکہ اس معاہدہ میں ان دراندازیوں کے خاتمہ کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی ہے اس نے ایک تیزرفتارسرحدی واقعات کوحل کرنے میں مددگاررہا۔سمجھاجاتاہے کہ اجلاس میں ڈی جی ایم اوسطح کے عہدیداروں کے درمیان ایک ہاٹ لائن کے قیام کی تجویزبھی زیربحث آئی۔نومبرمیں دونوں ممالک کے درمیان تقریبا5برسوں کے ایک وقفہ کے بعدکن منگ میں مشترکہ مشقوں کاتیسرادورمنعقدہواتھا۔بارڈرڈیفنس کواپریشن ایگریمنٹ(بی ڈی سی اے)پردستخط کے وقت دونوں فریق نے ان کے تربیتی اداروں کے درمیان مزیدتبادلوں سے اتفاق کیاتھا۔ہندوستان اورچین ایرفورسس اوربحریہ کے درمیان مشترکہ مشقوں کے امکانات تھی تلاش کررہے ہیں۔دونوں ممالک نے شمالی آرمی کمانڈرلفٹننٹ جنرل بی ایس جیسوال کو2010میں چین کی جانب سے ویزاکے انکارکے بعدمشترکہ مشقیں روک دی گئی تھیں۔

India and China to hold joint military exercises

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں