انتخابی منشور میں صرف قابل تکمیل وعدے کرنے ہوں گے - الیکشن کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

انتخابی منشور میں صرف قابل تکمیل وعدے کرنے ہوں گے - الیکشن کمیشن

ec-india
سیاسی جماعتیں اب اپنے انتخابی منشورات میں اشیاء کی مفت سربراہی کاوعدہ نہیں کرسکیں گی کیونکہ انہیں اپنے وعدوں اورمالیاتی ضرورت کی تکمیل کے وسائل کے استدلال کی وضاحت کرنی ہوگی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سرپم کورٹ کی ہدایت پرانتخابات سے قبل تمام فریقین کومساوی مواقع کی فراہمی کیلئے تازہ رہنمایانہ خطوط میں انتخابی منشورات پرسیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ وہ ایسے وعدے نہ کریں جس سے فریقین کے مساویانہ مواقعوں میں انتشارپیداہواورساتھ ہی ساتھ رائے دہندوں پرغیرضروری اثرورسوخ کااستعمال یاماحول کودھکہ پہنچتاہو۔کمیشن نے بتایاکہ جن وعدوں کی تکمیل ممکن ہوصرف ان کے ذریعہ رائے دہندوں کاعتمادحاصل کیاجائے۔5جولائی2013ء کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے بتایاکہ اگرچہ چیکہ قانون کے مطابق انتخابی منشورمیں کیے جانے والے وعدوں کوبدعنوانی نہیں قراردیاجاسکتاہے جبکہ کسی بھی قسم کی اشیای کی مفت تقسیم تمام لوگوں کومتاثرکرتی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتایاکہ اس اقدام سے بڑی حدتک منصفانہ اورآزادانہ انتخابات کی جڑیں دہل کررہ جاتی ہیں۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوہدایت دی کہ وہ مقابلہ کنندہ فریقین اورانتخابی امیدواروں کویکساں مواقع کی فراہمی کویقینی بنائیں اوراس بات پرنظرترکھیں کہ انتخابی کاروائی کے حقیقی ہونے کودھکہ نہ پہنچتاہو۔7فروری کوسیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کے بعدان کے تاثرات کوشامل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق میں انہیں شامل کرلیاہے۔الیکشن کمیشن نے بتایاکہ منشورمیں دستورکے نظریات اوراصولوں کے مغائر کوئی بھی بات نہیں ہونی چاہئے اوریہ کاروائی مثالی ضابطہ کے دیگردفعات سے من وعن مطابق رکھتی ہو۔الیکشن کمیشن نے بتایاکہ دستورمیں مملکتی پالیسی کے رہنمایانہ خطوط روسے مملکت کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کے لیے مختلف فلاحی اقدامات روبعمل لائے لہذامنشوروں میں اس قسم کے فلاحی اقدامات کے وعدے پرکوئی اعتراض نہیں کیاجاسکتا۔تاہم سیاسی جماعتوں کوچاہئے کہ وہ ایسے وعدوں سے گزیزکریں جن سے انتخابی کاروائی کے حقیقی ہونے کودھکہ پہنچتاہویاجس کے نتیجے میں حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے رائے دہندوؤں پرنامناسب اثرات مرتب ہوتے ہوں۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط کے مسودہ کوگشت کرواتے ہوئے اس معاملہ میں شامل فریقین سے ان کی رائے دریافت کی تھی،الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران پارٹیوں نے جداگانہ تاثرات ظاہرکیے اوران میں سے بیشترنے مماثل رہنمایانہ خطوط کی مخالفت کرتے ہوئے بتایاکہ رائے دہندوں سے وعدے کرنے کاانہیں حق حاصل ہے۔

Parties Should Explain Rationale of Promises of Freebies: EC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں